سرگودھا(آئی این پی) پنجاب حکومت نے عوامی شکایات پر سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنیوالے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے عملہ پر دوران ڈیوٹی موبائل فونز سننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ ڈاکٹرز کی اکثریت دوران ڈیوٹی مریضوں پر توجہ دینے کی بجائے دوران ڈیوٹی موبائل فون پر مصروف رہتی جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو
شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا شہریوں کی بڑی تعداد نے حکومت کو شکایات کیں کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا عملہ مریضوں کے علاج کے دوران موبائل فون کا استعمال کرتا ہے جس سے غلط آپریشن اور انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے حکومت فوری طور پر موبائل فون پر پابندی عائد کرے جس پر حکومت نے موبائل فون کے استعمال پر دوران ڈیوٹی پابندی لگانے کافیصلہ کیا ہے۔