چارسدہ (آئی این پی ) چارسدہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تحریک کلین بولڈ ہو گئی ۔ اے این پی ، جے یوآئی اور قومی وطن پارٹی کے امیدواروں نے ضلع کونسل اور تحصیل کونسل کے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کی ، پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند خان کے بیٹے بھی تحصیل کونسل کے ممبر منتخب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ضلع کونسل کے تین اور تحصیل کونسل کے پانچ نشستوں پر تحریک انصاف وائٹ واش ہو گئی ۔ ضلع کونسل کی تین نشستوں پر ایم سی چار پر اے این پی کے عالمزیب خان، یوسی گنڈھیری
سے قومی وطن پارٹی حاجی غنی الرحمان یوسی نستہ سے جے یوآئی کے مولانا عبداللہ خان حقانی جیت گئے ، تحصیل کونسل شبقدر اور تحصیل کونسل تنگی کے خالی ہونے والے پانچ نشستوں پر قومی وطن پارٹی کے ذاکر اللہ خان ، پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرہ مند کے بیٹے ارسلان ، اے این پی کے شہریار پختون یار ، جے یوآئی کے مولانا عبدالوکیل جیت گئے ۔ شبقدر کے شہری علاقہ ایم سی ٹو کا نتیجہ تاحال موصول نہیں ہوامگر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے فیاض خان کو 27ووٹ کی بر تری حاصل ہے ۔