جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’این آر او ‘‘ نہیں مانگ رہا لیکن میرے والد شہبازشریف کو لندن بھیجاجائے،حمزہ شہبازنے بڑا مطالبہ کردیا،وجہ بھی بتادی

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ا ین این آئی )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و پنجا ب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، جب تک ٹھوس فیصلے نہیں کریں گے ترقی نہیں کرسکتے، امپورٹر اور ایکسپورٹرز رو رہے ہیں، کاشتکار کی سبسڈی بند کر دی گئی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ نئے الیکشن کا سوال قبل از وقت ہے۔ حکومت کو سیاسی شہید نہیں ہونے دیں گے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ این آر او کی باتیں کرنے والے پہلے یہ توبتائیں کہ این آر او مانگ کون رہا ہے؟

انہوں نے کہاکہ میاں شہبازشریف کی طبیعت ناسازہے ۔ان کاعلاج ان کے ذاتی معالج کو لندن میں کرنا چاہیے۔اپوزیشن لیڈرنے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ وہی ہیں جو نواز شریف کا ماتھا چوما کرتے تھے۔ کہتے ہیں کہ بنی گالا کو ریگولرائز نہیں کروایا۔ جبکہ غریب لوگوں کی چھتیں چھین رہے ہیں۔حمزہ شہبازنے کہاکہ میاں نوازشریف اورسابق صدرآصف علی زرداری کی متوقع ملاقات کاعلم نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیمپ جیل میں استاد کے ہاتھ سے مرنے کے باوجود ہتھکڑی نہیں اتاری گئی۔ معاشرے کواس پر سوچ و وچار کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…