اسلام آباد (این این آئی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پیرسے چار ملکی دورے پر روانہ ہونگے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ افغانستان، ایران، چین اور روس جائیں گے، وزیرخارجہ کا یہ علاقائی ممالک کا تین روزہ دورہ ہوگا۔دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہوں گی۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان متعلقہ ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہمسایہ ممالک
سے بہتر تعلقات کا فروغ ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دوطرفہ اقتصادی تعاون اور ترقی کا فروغ مزاکرات کا اہم موضوع ہوگا۔ بیان میں کہاگیاکہ تیز سے تبدیل ہوتی علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان مصالحتی عمل کے حوالے سے حالیہ پیشرفت بھی ملاقاتوں کا موضوع ہوگی۔دفتر خارجہ کے مطابق افغان تنازعہ کا حل افغانوں کے درمیان امن عمل سے ہی ممکن ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق عالمی برادری نے بھی پاکستان کے اس موقف کو تسلیم کیا ہے کہ افغان تنازعہ صرف مزاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہے۔