لندن (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ذاتی استعمال کے موبائل فونز پر ٹیکس نہیں ہے ٗموبائل فون کی رجسٹریشن کا عمل آسان کر رہے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات درست ہیں۔ موبائل فون رجسٹریشن کیلئے ایئرپورٹ پر قطاریں لگنے کا نوٹس لیا ہے ٗذاتی استعمال کے موبائل فونز پر ٹیکس نہیں ہے۔
موبائل فون کی رجسٹریشن کا عمل آسان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز کے مسائل وزیر اعظم کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں، دہری شہریت والوں کے مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔ وزیراعظم بھی تمام اوورسیزپاکستانیوں کوساتھ لے کر چلیں گے۔زلفی بخاری نے کہا کہ تمام اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،بہت جلدنیب میں میری انکوائری ختم ہوجائے گی، نیب قوانین میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔