منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

شیخ رشید ملک دشمن ،کفن چوراور قوم کا غدار ہے ،عمران خان کو ٹانگہ پارٹی کہنے والا اب کیا کررہاہے؟راناثناء اللہ نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما ورکن اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہاکہ شیخ رشید اپنی تقاریر، زبان اور رویے سے ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی راناثنااللہ نے وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام نے شیدا ٹلی کی سیاست کا تابوت بنانا شروع کردیا ہے، نواز شریف کے بوٹ چاٹنے والا آج عمران خان کا چپڑاسی بنا ہوا ہے، عمران کو ٹانگہ پارٹی کہنے والا پھر اسی ٹانگے کے پائیدان سے

لٹک گیا۔رانا ثنااللہ نے کہاکہ شیخ رشید ایک بار پھرجمہوریت پہ ڈاکہ ڈالنے کی سازش میں شامل ہے، جمہوریت کے ایسے کفن چور ملک دشمن اور عوام کے غدار ہیں، جمہوریت چور شیخ رشید دوبارہ ملک کو اندھیروں کی طرف لے جانے کی کوشش کررہا ہے، راولپنڈی کا شیطان اور بھانڈ عوام کو اپنی بداعمالیوں کا جواب دے۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ نواز شریف کے نام پرووٹ لے کر آمریت کی گود میں جا بیٹھا، شیخ رشید جیسے کفن چوروں کی وجہ سے جمہوریت کی قبریں کھودی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…