اسلام آباد (این این آئی) کرتار پور بارڈر پر سکھ یاتریوں کی آمدورفت کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں ایف آئی اے کی سفارشات کے مطابق بارڈر صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے گا اور ایک دن میں 500 سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت دی جائیگی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے کرتار پور بارڈر پر سکھ یاتریوں کی آمدورفت کا طریقہ کار طے کرنیکے لیے سفارشات تیار کرکے منظوری کے لیے وزارات داخلہ کوبھجوا دی ہیں۔کرتارپور بارڈر
صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھولا جائیگا اور ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 500سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت دی جائیگی ، بھارت سے کسی قسم کی ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔کرتار پور بارڈر سے دربار تک ٹرانسپورٹ پاکستان فراہم کریگا بارڈر پر کرتار پور امیگریشن سینٹر بنایا جائیگا جہاں 12 کاؤنٹرز امیگریشن ہال اور لاونج کی سہولت بھی ہو گی۔سفارشات کی حتمی منظوری کے بعد وفاقی حکومت اس حوالے سے بھارت کے ساتھ ایم او یو سائن کرے گی۔