شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنا کر بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا،مڈٹرم الیکشن سے کوئی قیامت نہیں آ جائے گی ،شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

22  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد/پشاور (آئی این پی) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن ہو جائیں تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی ، چار سال میں عام انتخابات کے انعقاد کا حامی ہوں ، تحریک انصاف کی حکومت کو لٹا پٹا خزانہ ملا ،عمران خان صورتحال بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں ، پاکستان کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی دوسری چوائس یا آپشن نہیں، لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ چوروں نے نہیں بلکہ عمران خان نے حکومت کی ہے ،

عمران خان کو عوام نے کرپٹ لوگوں کو زنجیریں ڈالنے کے لئے ووٹ دیئے ،شہباز شریف کو پارلیمنٹ کی احتسابی کمیٹی (پی اے سی )کا سربراہ بنا کر بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا ، میرا منہ کھلوایا گیا تو بیچ چوراہے بھانڈہ پھوڑ دونگا کہ شہباز شریف کے معاملات کہاں طے ہورہے ہیں ،نوازشریف کی گاڑی نکل گئی ، ابھی تو(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی والوں کا احتساب شروع ہی نہیں ہو ا، نواز شریف کم چور ، شہباز شریف بڑا اور انٹرنیشنل سطح کا چور ہے آصف زرداری نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، اگر ہماری ٹوکری میں گند ے انڈے ہیں تو ان کا احتساب پہلے ہونا چاہیے، شہباز اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی سے احتجاج کرونگا۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ وہ پاکستان ریلوے کی صورتحال کو بہتر بنا رہے ہیں جب کہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کمیشن کھانے آئے تھے اور انہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی۔ انہوں نے ایک بار پھر شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں حکومت کو کیا مجبوری ہے کہ شہباز شریف کو پارلیمنٹ کی احتسابی کمیٹی کا سربراہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسا کرکے بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا ہے۔ پی اے سی چیئرمین شپ پر میں نے احتجاج کیا۔ شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر غلط جاری ہوئے۔

ریمانڈ کے دوران کسی کے آرڈر جاری نہیں ہو سکتے اس پر سپیکر سے احتجاج کرونگا۔ میں کسی دن بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ دوں گا۔ ان چوروں کے لئے یہ جیل نہیں بلکہ پکنک سپاٹ ہے۔ ایسی جیل پرمیں قربان ، یہ پکنک منا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری بہتر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اب انہوں نے چخ چخ کی تو ریلوے کے معاملات کا اصل کھاتہ نیب لے جاؤنگا اور بتاؤں گا کہ کس نے کتنی کرپشن کی ہے۔

جس جس کا کیس نیب میں ہے وہی کہہ رہا ہے کہ نیب کا قانون تبدیل کرو۔ یہ آپس میں ملے ہوئے ہیں نیب زدہ شہباز شریف کو وہی مراعات حاصل ہیں جو شہباز شریف کو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو احتساب کا عمل شروع ہی نہیں ہوا بلکہ ان کی تو مشہوری ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے حکومت میں بیٹھے لوگوں کے احتساب کے حوالے سے کہا کہ اگر ہماری ٹوکری میں گند ے انڈے ہیں تو ان کا احتساب پہلے ہونا چاہیے۔ لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ چوروں نے نہیں بلکہ عمران خان نے حکومت کی ہے

جس کالونی میں منسٹرز رہ رہے ہیں اسی میں چور رہ رہے ہیں یہ کیا انصاف ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن کرکے وکٹری کے نشان بنانے والے شرم کریں اور ڈوب مریں۔ نواز شریف کم چور ، شہباز شریف بڑا اور انٹرنیشنل سطح کا چور ہے۔ آصف زرداری نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میری وارننگ ہے جو مجھ سے الجھے گا وہ خراب ہو جائے گا۔ نواز شریف کو پتہ چل گیا ہے کہ اس کی گاڑی نکل گئی ہے۔ نئے سال میں پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا۔

پاکستان کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی دوسری چوائس یا آپشن نہیں۔عمران خان کو عوام نے کرپٹ لوگوں کو زنجیریں ڈالنے کے لئے ووٹ دیئے ، انہوں نے کہاکہ مڈٹرم الیکشن ہو جائیں تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی۔ خود اس حق میں ہوں کہ چار سال میں الیکشن ہونگے۔ نیب اپوزیشن والوں کوہیرو بنا رہی ہے۔ شہباز شریف کو اب سپیکر قومی اسمبلی کی کوئی ضرورت نہیں وہ اپنے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے اجلاس بلا سکے گا۔ تہمینہ درانی کے بیان پر انہوں نے کہا کہ میرا منہ نہ کھلوائیں ورنہ میں بیچ چوراہے یہ پھانڈا پھوڑ دوں گا کہ گوٹی کہاں پھنسی ہے

کس نے پھنسائی ہے اور یہ معاملے کون طے کر رہا ہے۔ نواز شریف کو سمجھ نہیں تھی وہ شہباز شریف اور چوہدری نثار کی بات نہیں مانے۔ شہباز شریف نے اپنا تعویز کر دیا ہے ہم کارکردگی دکھائیں گے تو عوام دوبارہ لائیں گے۔ بلاول اپنے والد کی وجہ سے اتنی آسانی سے سرینڈر نہیں کرے گا۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ آئے گی تو بلاول آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے گا۔ اچھا ہے کہ (ن) لیگ اور پی پی ایک ساتھ ہوں اور عمران خان ان کو دھکا دے دے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان سیدھا سادہ آدھی ہے اس نے مڈٹرم الیکشن کی بات اس طرح نہیں کی جس طرح پیش کیا گیا۔ اس سال 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے اور 10 ہزار لوگوں کو ملازمت دیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…