منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

’’جلسہ کرنے کو میرا دل بھی کر رہا ہے، یہ جلسہ نہیں ہے ‘‘،وزیر اعظم 100روزہ کارکردگی کے حوالے سے تقریب میں کارکنوں کو روکتے رہے، حیرت انگیز صورتحال

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب کی 100روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پی ٹی آئی کے کارکن وقفے وقفے سے عمران خان اور پارٹی کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق تقریب کے آغاز پر ہی کارکنوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان عمران خان ، عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار ، پی ٹی آئی زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دئیے جس پر تقریب کی میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والی خاتون کارکنوں کوخاموش کرانے کی کوشش کرتی رہیں۔

وزیر اعظم عمران خا ن جب خطاب کیلئے آئے تو کارکنوں نے ایک مرتبہ پھرنعرے لگانے شروع کر دیئے جس پر عمران خان کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ پی ٹی آئی کے جلسوں کو یاد کر رہے ہیں اور ہمارے میں سے کئی 100روز کی کارکردگی کی تقریب کو جلسہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایسا ہو نہیں سکتا ۔ ویر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ جلسہ نہیں ہے اور آپ نے وعدہ کرنا ہے کہ آپ نے خاموشی سے سننا ہے ۔ جلسہ کرنے کو میرا بھی دل کر رہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…