ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز،نائیجیریا میں تحقیقی ادارہ معروف پاکستانی سائنسدان کے نام سے منسوب کردیاگیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نائجیریا کے معروف تحقیقی ادارے ایڈواسٹیٹ پولی ٹیکنیک یوسین نے معروف پاکستانی سائنسدان اور بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے نام پر ایک نیا تحقیقی ادارہ قائم کیا ہے۔ نائجیریا کے اس تحقیقی ادارے کا یہ قدم پروفیسراقبال چوہدری کی نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ایک سینئرآفیشل نے کہا ہے کہ اقبال چوہدری سینٹر فار نیچرل پروڈکٹ ریسرچ(آئی سی سی این پی آر)کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب گزشتہ روزمنعقد ہوئی،پروفیسراقبال چوہدری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور انہوں نیچرل پروڈکٹ سائنس میں حالیہ دریافتوں کے موضوع پر عالمی سیمپوزیم میں خطاب بھی کیا۔پروفیسراقبال چوہدری نے ایڈو اسٹیٹ کے گورنر سے اپنا ریسرچ اینڈ اچیومنٹ ایوارڈ بھی وصول کیا۔ اس ادارے کو اقبال چوہدری سینٹر فور نیچرل پروڈکٹ ریسرچ (آئی سی سی این پی آر)کا نام دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پروفیسر اقبال چوہدری نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں سینکڑوں سائنسی اشاعتیں بین الاقوامی سطح پر شائع ہوچکی ہیں۔ امریکہ اور یورپ میں انکی تحریروادارت کردہ61 کتب شائع ہوچکی ہیں۔ بین الاقوامی سائنسی جرائد میں 1300 تحقیقی اشاعتیں اور58 پیٹینٹ بھی قابل ذکر ہیں۔مزید برآں ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کیمیا سے متعلق متعدد غیرملکی کتب و جرائد کے مدیر ہیں جبکہ ان کے سائنسی کام کو 23 ہزار مرتبہ بطور حوالہ پیش کیا گیا ہے۔ ان کے زیر نگرانی 83 طالبعلم پی ایچ ڈی اور 30 ایم فل مکمل کرچکے ہیں۔ بین الاقوامی اعزازات کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ پروفیسراقبال چوہدری کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہِ امتیاز، ستارہِ امتیازاور ہلالِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے۔شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی اور اعلی تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے پروفیسر اقبال چوہدری کو ان کی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی مرکز اورجامعہ کراچی کے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



واسے پور


آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…