لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے موبائل فون کی رجسٹریشن کروانا لازمی قرار دیا ہے، یہ موبائل ائیرپورٹ پر بھی رجسٹرڈ کروائے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ کسٹم آفس میں رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک صارف نے اپنے تجربے کو شیئر کیا اور لوگوں کی آسانی کے لیے رجسٹریشن کے عمل میں درکار دستاویزات اور دیگر معلومات بھی دیں،
سلمان افضل نامی صارف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’وہ حضرات و خواتین جو لاہور ائیرپورٹ لینڈ کریں اور اپنا موبائل رجسٹرڈ کروانا چاہتے ہیں یہ چیزیں پاس رکھیں، پاسپورٹ کاپی، شناختی کارڈ کاپی، بورڈنگ پاس، ٹکٹ کی اضافی کاپی، ورنہ آپ کو اتنا ذلیل کیا جائے گا کہ آپ کی سوچ ہے اور کاپی کروانے کے لیے الگ خوار ہوں گے اور لائن میں دو گھنٹے پکے‘‘۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’مزید یہ کہ جب آپ لینڈ کریں اسی وقت اپنا موبائل رجسٹر کروا لیں چاہے جتنا بھی خوار ہوں، کاؤنٹر آپ کو ارائیول گیٹ کی بجائے 4 نمبر گیٹ پر ملے گا، اگر آپ سوچتے ہیں کہ بعد میں کسٹم آفس سے کروائیں گے تو نہیں ہوگا وہ آپ کو ائیرپورٹ ہی بھیجیں گے، یہ سب بکواس ہے کہ کسی مین کسٹم آفس سے ہو جاتا‘‘۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’’قانون پر اعتراض نہیں ہے لیکن، ایک سافٹ وئیر بنانے میں کتنا وقت لگتا کہ آپ اپنا پاسپورٹ نمبر ڈالیں یا جو بھی لنک ہو سسٹم سے اور جو ایک موبائل ڈیوٹی فری ہے وہ آئی ایم آئی ڈال کر رجسٹر ہو جائے۔ چار kiosk سیلف سروس لگا دیں اور جان چھوٹے۔ ’’سیلف سروس‘‘۔ حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے موبائل فون کی رجسٹریشن کروانا لازمی قرار دیا ہے، یہ موبائل ائیرپورٹ پر بھی رجسٹرڈ کروائے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ کسٹم آفس میں رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔