پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کو موقع دینا چاہیے، چوہدری نثار وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے، ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میدان جنگ کا نقشہ پیش کر رہی ہے،

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور مستقبل کے لیے زہر قاتل ہے، چوہدری نثار نے کہا کہ اپوزیشن کو سانس لینے کے لیے حکومت موقع دے جبکہ حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لیے اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ موقع دے،سیاسی جماعتوں کو نام نہاد احتساب کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ چوہدری نثار نے امریکہ طالبان مذاکرات کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے، امریکہ طالبان مذاکرات پر پاکستان کو بلاجواز کریڈٹ لینے سے گریز کرنا چاہیے، معاملے پر پیشرفت نہ ہونے سے یہ صورتحال پاکستان کے گلے پڑ سکتی ہے، سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے تمام فریقین کو ایک میز پر لانے کے لیے پہلی بار کردار ادا نہیں کیا، اڑھائی سال قبل مری مذاکرات اس سلسلہ کی کڑی تھے، چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت بھارت کے منتیں ترلے کرنے کے باوجود اسے مذاکرات کی میز پر نہیں لاسکی، مودی کے ضمیر میں پاکستان سے دوستی شامل نہیں ہے، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عمران خان کے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دینے پر اسے درست اور مثبت قدم کہا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بھارت سے یکطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے کوششیں پاکستان اور عوام کی عزت نفس سے متضاد ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میدان جنگ کا نقشہ پیش کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور مستقبل کے لیے زہر قاتل ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…