بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنانے کیلئے ایگزیکٹو کونسلز قائم،خود مختار سیکرٹریٹ کب سے کام شروع کریگا،عثمان بزدار نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جس نئے پاکستان کاخواب وزیراعظم عمران خان نے دیکھا،اس کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے،عمران خان نے بنیادی سہولتوں سے محروم علاقے سے تعلق رکھنے والے شخص کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز کرکے سب سے بڑی تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے ،میں اس پر وزیراعظم عمران خان کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں ،

میں نے تبدیلی کے خواب کی عملی تعبیر کیلئے اپنے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے رکھے ہیں اور پنجاب میں اداروں کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،100 روز میں کی جانے والی ہماری کاوشیں ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور میری ٹیم کا ہررکن تعریف کا مستحق ہے، وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی،بے لوث قیادت اور 22سالہ سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں پنجاب میں پہلی مرتبہ کئی دہائیوں پر محیط سٹیٹس کو ٹوٹا ہے،وزرات اعلیٰ کا منصب میرے لئے ایک اعزاز تو ہے ہی لیکن ایک بہت بڑا چیلنج بھی ہے کیونکہ لوگوں کی توقعات بہت زیادہ ہیں ،مسائل زیادہ، وسائل کم اور توقعات زیادہ جبکہ وقت کم لیکن اس کے مقابلے میں ہمارا حوصلہ بہت بلند ہے، ہم پنجاب کے لوگوں کی ان کی توقعات سے بڑھ کر خدمت کریں گے ،میں، میرے رفقاء کاراور میری ٹیم نے دن رات بغیر چھٹی کے کام کیا اور ہم پنجاب کو درست منزل کی جانب گامزن کرنے میں کامیاب ہوں گے ،یہ کامیابی لوگوں کی دعاؤں،آپ کی رہنمائی اور ہماری ٹیم کی بے لوث محنت کی مرہون منت ہے۔وہ ایوان اقبال میں پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے ۔ وزیراعلیٰ نے100روزہ کارکردگی کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہاکہ جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنانے کے وعدے کو پورا کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر ایگزیکٹوکونسلز قائم کی جا چکی ہیں اورپہلے مرحلے میں خود مختار سیکرٹریٹ یکم جولائی 2019ء سے کام شروع کر دے گا۔

صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز منظم کارروائی کی گئی اورپہلے 100دن میں ایک لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کرائی گئی،جس کی مالیت تقریباً 171ارب روپے سے زائد ہے۔انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کا درد رکھتے ہیں اور انہوں نے پہلی دفعہ بے گھر لوگوں کیلئے پناہ گاہ کا تصور پیش کیا۔ ہم نے ان کی ہدایت کے مطابق فوری طور پر عارضی پناہ گاہیں قائم کردی ہیں جہاں بے گھر لوگوں کیلئے قیام و طعام ،سکیورٹی اور بنیادی طبی سہولتیں میسر ہیں ۔

راولپنڈی اورلاہور میں پناہ گاہوں کی عمارتوں کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ہم انشاء اللہ پنجاب کے36 اضلاع میں مرحلہ وار ایسی پناہ گاہیں قائم کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کا نیا انقلابی بلدیاتی نظام تشکیل دیاجا رہا ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ 30فیصد ترقیاتی فنڈزبراہ راست بلدیاتی اداروں کو منتقل کئے جائیں گے جس کے ذریعے نچلی سطح پر عوام کوبااختیار بنایا جائے گا جبکہ پولیس نظام میں اصلاحات کے لئے قائم کی گئی پولیس ریفارم کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے

اوراس سلسلے میں ڈی آر سی کا قانون جلد منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔ بے گھر لوگوں کو اپنی چھت دینے کیلئے وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم ’’اپنا گھر‘‘کیلئے عملی اقدامات کاآغازکر دیا ہے اور اخوت کے تعاون سے گھر بنانے کے لئے پانچ لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دےئے جانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ روزگار کی فراہمی کے وعدے کو پورا کرنے کیلئے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایاجا چکا ہے اور صوبے میں 4ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی جا رہی ہیں ۔

معیشت کی تیزترین بحالی کیلئے نئی انڈسٹریل پالیسی منظور ہوچکی ہے ،جس سے 12لاکھ سے زائدنوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور پنجاب میں 8 سپیشل اکنامک زون بھی قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہر محنت کش کے حقوق کے تحفظ اوران کی فلاح وبہبود کیلئے نئی لیبر پالیسی 2018ء متعارف کرائی جا رہی ہے اور پنجاب میں پہلی سیاحت پالیسی متعارف کروانے کا اعزاز بھی تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہو رہا ہے جبکہ پنجاب میں نئی زرعی پالیسی تشکیل پا چکی ہے ،

جس کا مقصد کاشتکار کی فلاح وبہبود اورپیدا وار میں اضافہ ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق لائیوسٹا ک کے شعبے کی تیزترین ترقی کیلئے نئی لائیوسٹاک پالیسی لائی جا رہی ہے۔ پنجاب میں پہلی واٹر پالیسی اورواٹر ماسٹر پلان تشکیل دیا جارہا ہے ۔چھوٹے ڈیم اوررودکوہی کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے آبی ذخائربھی بنائیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ 100روزہ پلان میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ پنجاب کے 17 اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کا اجراء کرکے پورے صوبے تک اس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر یکم جنوری سے 4 اضلاع میں صحت انصاف کارڈ پروگرام شروع کیاجا رہاہے۔ڈاکٹروں، ویمن میڈیکل آفیسراورنرسوں کی 9ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتی مکمل ہوچکی ہے ۔ 5 مدراینڈ چائلڈ ہیلتھ کےئر ہسپتال بنائیں گے،ملتان میں نشتر ٹو کا منصوبہ بھی جلدشروع ہوگا۔ پنجاب میں نئی ایجوکیشن پالیسی ’’نیو ڈیل فارسکول ایجوکیشن2018-23ء‘‘ کے نام سے متعارف کرائی جا چکی ہے ۔ ہائر ایجوکیشن میں ضروری اصلاحات کیلئے پانچ سالہ بنیادی اصلاحاتی خاکہ تیار ہو چکا ہے۔ ویمن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ذریعے ہر خاتون کو اس کے حقوق کے تحفظ اورمعاشی خود مختاری کا احساس دلانا چاہتے ہیں ۔

ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر زیادہ سے زیادہ خواتین کی تعیناتی کا اعزاز بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہوا ہے۔ شہروں اوردیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ لارہے ہیں جس کیلئے الگ اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے۔ کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت پہلے سو دن میں تقریباً سوا کروڑ پودے بھی لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہروں اوردیہات کی صفائی کیلئے زیرو ویسٹ پنجاب کا پائلٹ پراجیکٹ شروع ہوچکا ہے ۔ عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے وزیراعلیٰ شکایت سنٹر قائم کر دیا ہے اور پرائم منسٹر پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت پنجاب سے متعلق 50ہزار سے زائدشکایات کا ازالہ کیا جا چکاہے ۔

پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سالانہ سپورٹس کیلنڈربنایا جا چکا ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ نئی کلچر پالیسی تشکیل دی گئی ہے اور الحمرا سکول آف پرفارمنگ آرٹ کے منصوبے پر کام شروع کردیاگیاہے ۔ اسی طرح فنکاروں کے لئے ہیلتھ انشورنس بھی متعارف کروایا جارہاہے اور صوبے میں صوفی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ پنجاب میں اپنی نوعیت کے منفرد ہارس اینڈ کیٹل شو کو دوبارہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے جس میں صوبے کی لوک ثقافت کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گڈ گورننس کے لئے پنجاب میں پہلی مرتبہ ایڈوائزری کونسل برائے گورننس قائم کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ دیہی روڈز پروگرام کے تحت فارم تا منڈی رسائی کو بہتر بنانے کے لئے 14ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر ہوں گی۔ پنجاب کی اہم او رمصروف شاہراؤں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مرحلہ وار تعمیر کیاجائے گا جس کیلئے 11 اہم سڑکوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں پہلی مرتبہ ریکارڈ قانون سازی کا ا عزاز بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہوگا۔ 31 سے زائد قوانین منظوری کے مراحل سے گزر رہے ہیں ان میں سے کچھ منظوری کیلئے پیش کئے جاچکے ہیں اور باقی آئندہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اسلامی روایات کے مطابق مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے ،پنجاب میں اقلیتی برادری کیلئے مینارٹی ایمپاورمنٹ پیکیج لایا جا رہا ہے ۔امن وامان کی بہتری کے لئے حکومت پنجاب نے 100دن کے مختصر عرصے میں ٹھوس اور دور رس اقدامات کئے ہیں۔ پولیس کی جدید خطوط پر تربیت کے لئے 3شہروں میں نئے پولیس ٹریننگ سنٹر بنائے جا رہے ہیں اور پولیس میں خوداحتسابی کا نظام رائج کیا گیا جس کے تحت پہلی مرتبہ 5ہزار سے زائد افسروں اور اہلکاروں کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بجلی چوری کے سدباب کے لئے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے مل کر بھرپور او رموثر ا قدامات کئے ہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز منظم کارروائی کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا عزم او رحوصلہ بلند ہے ،مسائل بہت زیادہ اور وسائل کی کمی ہے لیکن یہ رکاوٹیں ہماری راہ میں حائل نہیں ہوسکتیں۔100روزہ پلان نشان منزل ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…