کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رہنما اور وزیراعظم بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اپنے بھانجے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی پی پی ذرائع نے بتایا کہ کہ کراچی میں قائم بلاول ہاؤس میں صنم بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پارٹی قیادت پر دائر مقدمات اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر رہنماؤں نے آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں صنم بھٹو کو پارٹی میں اہم کردار دینے کی تجویز دے رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے تجویز دی تھی کہ آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد صنم بھٹو کو میدان میں اتارا جائے۔صنم بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما، پی پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان، پی پی پی بلوچستان علی مدد اور پی پی پی کے چیئرمین کے سیاسی سیکریٹری جمیل سومرو بھی موجود تھے۔خیال رہے کہ 20 دسمبر کو سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر ان کی جماعت نے حکمت عملی تیار کی تھی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کی بینکنگ عدالت میں پیشی سے متعلق حکمت عملی تیار کرتے ہوئے تمام ارکان پارلیمنٹ کو کراچی طلب کیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی پی پی ذرائع نے بتایا کہ کہ کراچی میں قائم بلاول ہاؤس میں صنم بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پارٹی قیادت پر دائر مقدمات اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ صنم بھٹو پاکستان پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اپنے بھانجے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔