بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی خاتون سے شادی کرنے والے پاکستانی شہری کو 10 سال جیل میں گزارنے کے بعد رہائی کا پروانہ مل گیا ،افسوسناک انکشافات

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور / نئی دہلی(این این آئی) بھارتی خاتون سے شادی کرنے والے پاکستانی شہری عمران وارثی کو 10 سال جیل میں گزارنے کے بعد رہائی کا پروانہ مل گیا ہے اور انہیں چند روز میں واہگہ بارڈر بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حامد انصاری کی رہائی کے جواب میں بھارت میں قید پاکستانی شہری عمران وارثی کو بھی رہائی کی نوید مل گئی ہے، کراچی کا رہائشی 36 سالہ عمران وارثی 10 سال سے بھارتی جیل میں ہے،

عمران وارثی کو چند روز میں پاکستانی حکام کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے عمران وارثی کو رہا کیے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوسکا کہ اسے کس دن پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔عمران وارثی 26 دسمبر 2003 کو واہگہ بارڈرکے راستے ویزا لے کر بھارت گیا تھا، عمران وارثی بھارت میں اپنی کزن سے محبت کرتا تھا، اسی سے شادی کے لیے بھارت گیا،اس نے اپنی کزن سے شادی کے بعد واپس پاکستان آنے کی بجائے بھارت میں ہی قیام کرلیا۔شادی کے بعد عمران وارثی کے دو بچے بھی پیدا ہوئے، عمران کے سسرال والوں نے اسے واپس پاکستان آنے کی بجائے بھارت میں ہی قیام کا مشورہ دیا تھا اور اس نے بھارتی دستاویزات تیار کروالیں، عمران وارثی اپنی بھارتی بیوی اوربچوں کے ساتھ بھارت میں مقیم ہوگیا تاہم چند سال بعد اس کے چند سسرالی رشتہ داروں نے اس کے بارے مقامی پولیس کو آگاہ کردیا، 2007 میں عمران وارثی کو بھوپال سے گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی ایجنسیوں نے اس پرجاسوسی کا الزام لگا کر جیل بھجوا دیا ٗپاکستانی شہری کو 10 سال کی سزاسنائی گئی جو 19 جنوری 2018 کومکمل ہوگئی تھی ، سزا مکمل ہونے کے بعد بھی عمران وارثی کو رہا نہ کیا گیا، 14مارچ 2018 کو عمران وارثی کو جیل سے بھوپال کے ایک گارڈین سینٹر منتقل کردیا گیا، عمران وارثی اب شاہ جہاں آباد کے گارڈین سینٹرمیں ہے۔عمران وارثی کی رہائی کے لیے پاکستانی سہائی کمیشن اور مختلف این جی اوز نے بھی اہم کردار اداکیا ہے، عمران وارثی کی بیوی اور دو بچوں کا کیا ہوگا اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…