کراچی (این این آئی)نقیب اللہ قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت ،پولیس اپنے ہی مفرور پولیس افسران واہلکاروں کو ڈھونڈے میں ناکام، نقیب اللہ قتل کیس میں 3 مفرور ملزمان ضمانت لے کر خصوصی عدالت پہنچ گئے۔نقیب اللہ قتل کیس کے ملزمان میں علی اکبر، رئیس اور عمران کاظمی حفاطتی ضمانت حاصل کرکے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے جہاں پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی کہ ملزمان روپوش ہیں نہیں مل رہے
جبکہ ملزمان نے حیدرآباد ہائیکورٹ سے 2 ، 2 لاکھ روپے کی حفاظتی ضمانت حاصل کرلی تھی ملزمان کی خصوصی عدالت نے بھی 2 ، 2 لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظور کرلی،3 ملزمان کے مزید پیش ہونے کے بعد سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت، شعیب شوٹر سمیت مفرور ملزمان کی تعداد اب 6 ہوگئی،اس سے پہلے بھی محمد انار، خیر محمد اور فیصل بھی حیدرآباد سے حفاظتی ضمانت لے کر آئے تھے