ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی سائنسدان کا اعزاز، نائیجیریا میں تحقیقاتی ادارے کو نام سے موسوم کر دیا گیا؟ یہ پاکستانی سائنسدان کون ہیں؟ جان کر آپ بھی ان پر فخر محسوس کریں گے

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)نائجیریا کے معروف تحقیقی ادارے ایڈواسٹیٹ پولی ٹیکنیک یوسین نے معروف پاکستانی سائنسدان اور بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے نام پر ایک نیا تحقیقی ادارہ قائم کیا ہے۔ نائجیریا کے اس تحقیقی ادارے کا یہ قدم پروفیسراقبال چوہدری کی نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری

کے شعبے میں گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ایک سینئرآفیشل نے کہا ہے کہ اقبال چوہدری سینٹر فار نیچرل پروڈکٹ ریسرچ(آئی سی سی این پی آر)کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب گزشتہ روزمنعقد ہوئی،پروفیسراقبال چوہدری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور انہوں نیچرل پروڈکٹ سائنس میں حالیہ دریافتوں کے موضوع پر عالمی سیمپوزیم میں خطاب بھی کیا۔پروفیسراقبال چوہدری نے ایڈو اسٹیٹ کے گورنر سے اپنا ریسرچ اینڈ اچیومنٹ ایوارڈ بھی وصول کیا۔ اس ادارے کو اقبال چوہدری سینٹر فور نیچرل پروڈکٹ ریسرچ (آئی سی سی این پی آر)کا نام دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پروفیسر اقبال چوہدری نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں سینکڑوں سائنسی اشاعتیں بین الاقوامی سطح پر شائع ہوچکی ہیں۔ امریکہ اور یورپ میں انکی تحریروادارت کردہ61 کتب شائع ہوچکی ہیں۔ بین الاقوامی سائنسی جرائد میں 1300 تحقیقی اشاعتیں اور58 پیٹینٹ بھی قابل ذکر ہیں۔مزید برآں ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کیمیا سے متعلق متعدد غیرملکی کتب و جرائد کے مدیر ہیں جبکہ ان کے سائنسی کام کو 23 ہزار مرتبہ بطور حوالہ پیش کیا گیا ہے۔ ان کے زیر نگرانی 83 طالبعلم پی ایچ ڈی اور 30 ایم فل مکمل کرچکے ہیں۔ بین الاقوامی اعزازات کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ پروفیسراقبال چوہدری کو حکومتِ پاکستان کی

جانب سے تمغہِ امتیاز، ستارہِ امتیازاور ہلالِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے۔شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی اور اعلی تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے پروفیسر اقبال چوہدری کو ان کی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی مرکز اورجامعہ کراچی کے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…