اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے خلاف ممکنہ فیصلے کے بعد ان کی گرفتاری کی صورت میں ن لیگ کی جانب سے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی بھرپور کمپین چلائی جائیگی تاہم اس حوالے سے ایک اہم خبر نے سب کو چونکا دیا ہے۔ ن لیگ نے نواز شریف کی گرفتاری کی صورت میں اپنا لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے صف بندی
کر لی ہے اور ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی ذمہ داریاں مریم نواز سے واپس لیکر ن لیگ کی خاتون رہنما عظمیٰ بخاری کو سونپ دی گئیں ہیں اور انہیں ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ن لیگ کا سوشل میڈیا کئی ماہ سے بظاہر غیر فعال تھا جسے اب نواز شریف کے خلاف ممکنہ فیصلے کی صورت میں فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔