بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ہم آپ کیلئے یہ کام کرنے کو تیار ہیں!! چین نے پاکستان کا بڑا مسئلہ حل کر دیا، کیا شاندار پیشکش کر دی؟

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے چین ایک بار پھر میدان میں آگیا، نہایت آسان شرح سود پر بہت بڑے قرضے کی پیش کش کر دی، آئی ایم ایف منہ ہی دیکھتا رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہر موسم کے قابل اعتماد دوست چین نے ایک بار پھر پاکستان کو ریسکیو کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چین کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورتحال

کو دیکھتے ہوئے پیش کش کی گئی ہے کہ بینک آف چائنا اور دیگر چینی بینک پاکستان کو قرضہ دینے کیلئے تیار ہیں جس پر پاکستان کی جانب سے آمادگی کا اظہار کر دیا گیا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان چینی پیش کش پر کابینہ سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان چین کی اس پیش کش پر تقریبا ً آمادہ ہو چکا ہے تاکہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے اور بالفرض آئی ایم ایف سے قرضہ لیا بھی جائے تو اس کا حجم کم سے کم ہو،چین کے بینک پاکستان کو متوقع طور پر 4سے 6فیصد تک شرح سود پر قرضہ دیں گے ،حکومت اس پیش کش پر غور کررہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان چین کی اس پیش کش پر تقریبا ً آمادہ ہو چکا ہے تاکہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے اور بالفرض آئی ایم ایف سے قرضہ لیا بھی جائے تو اس کا حجم کم سے کم ہو،چین کے بینک پاکستان کو متوقع طور پر 4سے 6فیصد تک شرح سود پر قرضہ دیں گے ،حکومت اس پیش کش پر غور کررہی ہے۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو تین اعشاریہ ایک فیصد شرح سود پر قرضہ دیا ہے جبکہ سی پیک کے بعض منصوبوں کیلئے چین نے پاکستان کو پہلے جو قرضے دیئے ہیں ان کی شرح سود3سے 4فیصدہے جبکہ نئے قرضے 4سے 6فیصد شرح سود پر دیئے جائیں گے ، شرح سود میں 2فیصد تک اضافہ پر حکومت معاشی ماہرین سے مشاورت کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کیلئے تین ارب ڈالرز کے بیل آئوٹ پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…