اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مئی 2019میں وفاقی بجٹ 2019-20پیش کرنے کا اعلان کردیا اورترقیاتی بجٹ تفصیلات 22مارچ2019 تک طلب کرلی ہیں جبکہ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے آئندہ مالی سال کا کیلنڈر بھی جاری کردیا۔ وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی بجٹ 2019-20 آئندہ سال مئی میں پیش کیاجائیگا اور ترقیاتی بجٹ کی
تفصیلات 22مارچ2019 تک طلب کرلی گئی ہیں۔ ترجیحی کمیٹیوں کا اجلاس اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ اعلامیہ میں مزید کہاگیا ہے کہ سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس اپریل کے وسط میں ہوگا۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اپریل کے آخر میں ہوگا جبکہ تمام بجٹ دستاویزات اپریل کے آخر میں وزارت خزانہ کو فراہم کرنا ہوں گے۔ وزیر خزانہ مئی میں کابینہ کو بجٹ پیش کریں گے۔