ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کا کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے نوازشریف کے گارڈ کو 24گھنٹوں کے اندر نشان عبرت بنانے کا اعلان،دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں نواز شریف کے پرائیویٹ گارڈ کی جانب سے کیمرہ مینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جانا قابل مذمت ہے،ویڈیو جرنلسٹس سخت سردی ہو یا گرمی اپنے سرانجام دیتے رہتے ہیں، کیمرہ مینوں پر تشدد کرنیوالوں کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کی جائیگی،

آئندہ پرائیویٹ گارڈ کو پارلیمنٹ میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایس ایس پی اسلام آباد وقار خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے پرائیویٹ گارڈ نے کیمرہ مینوں کو نشانہ بنایا، ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں، صحافت میں کیمرہ مینوں کا اہم کردار ہوتا ہے، سخت سردی ہو یا گرمی وہ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں، گارڈ کے حملہ کے نتیجہ میں سماء ٹی وی کے کیمرہ مین علی زیدی اور واجد کو پمز ہسپتال منتقل کرکے ان کی ایم آر آئی کی گئی ہے وہ بیہوش ہیں، ان کیلئے دعاگو ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک گارڈ فرار جبکہ دوسرے گارڈ کو اسمبلی کی سکیورٹی نے اپنے تحویل میں لے لیا ہے، ایس ایس پی اسلام آباد واقعہ میں ملوث گارڈ کے خلاف صحافیوں کی درخواست پر ایف آئی آر درج کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسرا ملزم طارق فضل چوہدری کی گاڑی میں گیا ہے جس کا نام شکور ہے اور وہ نواز شریف کا چیف سکیورٹی آفیسر بتایا جا رہا ہے، اسے 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پرائیویٹ گارڈ کا داخلہ پارلیمنٹ ہاؤس میں بند کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی وقار خان نے کہا کہ گارڈز کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے گی، نجی ٹی وی چینل سماء کی طرف سے درخواست موصول ہو گئی ہے، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر صحافی تنظیموں، ویڈیو نیوز کے نمائندوں نے الگ درخواست دینے کا بھی فیصلہ کیا۔ صحافی تنظیموں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور ایس ایس پی اسلام آباد کی جانب سے یقین دہانی پر اپنا احتجاج ختم کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…