نیب اور حساس ادارے کے اہلکار بن کر شہریوں کو اغواء کر کے لوٹنے والا گروہ گرفتار، ملزمان میں حاضر سروس اعلیٰ آفیسر سمیت کون کون شامل ہے؟ سنسنی خیز انکشافات

16  دسمبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی) شمالی چھاؤنی پولیس نے نیب اور حساس ادارے کے اہلکار بن کر شہریوں کو اغواء کر کے لوٹنے والا گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں حاضر سروس تھانیدار اور چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق حاضر سروس تھانیدار چار پولیس اہلکار وں اور دیگر کے ہمراہ نیب اور حساس ادارے سے وابستگی ظاہر کر کے کاروباری افراد اور ہاؤسنگ اسکیموں کے مالکان کو اغوا کرتا اور پھر نجی ٹارچر سیل لے جا کر

تشدد کرتا۔ملزمان نیب کے جعلی وارنٹ گرفتاری لیکر سبز نمبر پلیٹ اور نیلی بتی والی گاڑی پر شہر میں گھومتے اور پھر شکار ڈھونڈ کر رقم بٹورتے تھے۔ جن کے قبضے سے گاڑیاں،اسلحہ، 8 لاکھ نقدی، ہتھکڑیاں اور نیب کے جعلی وارنٹ گرفتاری بھی برآمد کر لئے گئے۔ملزمان اس سے قبل بھی قتل اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں جیل کی ہوا کھا چکے ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…