شریفوں کے معاملات کونسی خاتون طے کروا رہی ہے؟ واش روم میں اگر کنڈی نہیں تو پھر۔۔شیخ رشید نے شہباز شریف اور سعد رفیق کو دھو کر رکھ دیا؟ پریس کانفرنس میں دھماکہ خیز انکشافات ، کیا کچھ کہہ گئے

15  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف اگر دیانتدار ہے تو پھر ن لیگ میں کوئی بھی بددیانت نہیں، میں جب کلاشنکوف کیس میں گرفتار ہوا تو میرے کسی نے 3سال تک پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے، گھر میں ماں کا جنازہ تھا، جنازہ پڑھ کر سلام پھیرا تو پکڑا گیا، میرے پاس تو ماں کے علاوہ کچھ تھا بھی نہیں،اگر واش روم میں چٹخنی نہیں تو اتنا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،

سعد رفیق بڑے باپ کا چھوٹا بیٹا ہے جو پیسوں کیلئے ٹیں ٹیں کر رہا ہے، شیخ رشید کی پریس کانفرنس، سعد رفیق اور شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے اعتراض اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اگر دیانتدار ہے تو پھر ن لیگ میں کوئی بھی بددیانت نہیں۔ شہباز شریف اور خواجہ سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں جب کلاشنکوف کیس میں گرفتار ہوا تو میرے کسی نے 3سال تک پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے۔ میرے گھر میں ماں کا جنازہ تھا، جنازہ پڑھ کر سلام پھیرا تو پکڑلیا گیا، میرے پاس تو ماں کے علاوہ کچھ تھا بھی نہیں، اگر واش روم میں چٹخنی نہیں تو اتنا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق بڑے باپ کا چھوٹا بیٹا ہے جو پیسوں کیلئے ٹیں ٹیں کر رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ پروڈکشن آرڈر پر باہر آتے ہیں منسٹر انکلیو میں اپنی فیملیز کے ساتھ رہتے ہیں اور ان کی فیملیز ان کے معاملات طے کرواتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوروں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر تہمینہ درانی شریف خاندان کے معاملات طے کروا رہی ہیں تو اس حوالے سے انہیں کوئی معلومات نہیں۔عمران خان چاہتے ہیں سب چور لٹیرے جیلوں کے پیچھے جائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…