سرکاری ملازمین کی شعبہ صحت میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور جعلی بلوں کے ذریعے رقوم کی وصولی روکنے کیلئے نیا نظام نافذ کردیاگیا،نوٹیفیکیشن جاری

14  دسمبر‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) قومی ایئرلائن میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے اصلاحات پر عملدرآمد کا آغاز کرتے ہوئے شعبہ صحت میں اخراجات پر قابو پانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق ماضی میں شعبہ صحت میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور جعلی بلوں کے ذریعے ادارے کو نقصان پہنچایا گیا تاہم اب شعبہ صحت میں مبینہ کرپشن کی روک تھام کیلئے ای آر پی فریم ورک نافذ کردیا گیا۔سی ای او کے ایڈوائزر ایئروائس مارشل نور عباس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نئی پالیسی کے تحت علاج و معالجہ کے اخراجات

کیلئے مینوئل ٹرانزکشن پر پابندی عائد کردی گئی، قومی ایئرلائن میں علاج کے خراجات کیلئے مینوئل ٹرانزکشن قابل قبول نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرزمیڈیکل اسٹاف، ہسپتال اور میڈیکل اسٹور پر بلنگز ای آرپی سسٹم کے تحت ہونگی۔ای ایم او نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹرزمیڈیکل اسٹاف،اسپتال اور میڈیکل اسٹور پر بلنگز ای آرپی سسٹم کے تحت ہونگی، ماہانہ میڈیکل اخراجات ملازمین کی پے سلپ پربھی آویزاں کئے جائیں گے،چیف فنانشل آفیسر اورچیف میڈیکل آفیسر احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…