ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

شہبازشریف اوران کی پارٹی نے بلیک میل کیا ،جلد ہی نوازشریف جیل میں ہونگے ٗچوہدر ی فواد حسین نے پیش گوئی کردی

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (این این آئی)وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر شہبازشریف اوران کی پارٹی نے بلیک میل کیا ، اپوزیشن کو ملکی ترقی اور امن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ٗ اسمبلی میں قومی ایشوز پر بحث ہونی چاہئے ٗنوازشریف کے خلاف ریفرنسزآخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں ، جلد ہی میاں صاحب جیل میں ہونگے۔

ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ اپوزیشن غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر کے پارلیمانی عمل کی راہ میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے ، اپوزیشن کو ملکی ترقی اور امن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ، اسمبلی میں قومی ایشوز پر بحث ہونی چاہئے لیکن قو می اسمبلی نیب کے ملزمان کااکھاڑا بن گئی ہے ، تمام ملزمان صفائیاں دینے کیلئے قومی اسمبلی کا فورم استعمال کررہے ہیں ، اپوزیشن کا ایجنڈہ صرف یہ ہے کسی طرح سے مقدمات سے جان چھڑائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کا مقصد اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ جو پیسے پچھلے دس سال میں کمائے ہیں ان کو محفوظ کرسکیں ، اس لئے وہ حکومت اورنیب پر گرج برس کر این آر او حاصل کرناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے تمام اداروں کا بیڑا غرق کردیاہے ، اب ہم ریزہ ریزہ لیکرنیا پاکستان بنارہے ہیں، حکومت عوام سے کئے گئے وعدو ں پر قائم ہے اور دھیر ے دھیرے آگے بڑھ رہی ہے ، اقتدار میں رہنے والی پارٹیوں کااحتساب بلا امتیاز ہورہاہے ، تحریک انصاف اقتدار کاحصہ نہیں رہی اس لئے اس کے ارکان کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا البتہ کے پی میں تحریک انصاف کی حکومت کے حوالے سے جن پر الزامات ہیں وہ نیب میں جواب دے رہے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ شہبازشریف کو چیئر مین پی اے سی اس لئے بنایا جارہاہے کہ پارلیمان نہیں چل رہی تھی ٗ

شہبازشریف اور ان کی پارٹی نے بلیک میل کیاہے جس کی وجہ سے شہبازشریف کو چیئر مین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ راناثنا ء اللہ کو پہلے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر گرفتار کرنا چاہیے ٗ یہ جو چیخ چلا رہے ہیں ان کو شہبازشریف یا سعد رفیق سے کوئی ہمدردی نہیں ہے ، ان کو پتہ ہے کہ ان کی باری بھی آنیوالی ہے ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ کوئی محکمہ ایسانہیں جس پر نواز شریف اینڈ کمپنی نے ہاتھ رکھا ہو اور وہ تباہ نہ ہوا ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عوام سے کئے گئے تمام وعدے ضرور پورے کریں گے۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جہاں غریب لوگوں کی رہائشگاہیں ہیں ان کو نہیں ہٹایا جائیگا لیکن کمرشل بنیادوں پر کی گئی تجاوزات کا خاتمہ کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف ریفرنسز آخری مرحلے میں داخل ہورہے ہیں اورجلد ہی میاں صاحب جیل میں ہونگے ، ملک میں احتساب کا نظام شفاف طریقے سے چل رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ جہلم کے مسائل کے حل کے حوالے سے بجلی کے بحران میں جلد خاطر خواہ کمی آجائے گی جبکہ گیس کا ملک بھر میں بحران پیدا ہوا ہے اس کا بھی حل جلد کیا جائے گا ،جہلم میں اڑھائی ہزار کنال جگہ واگزار کرائی جا چکی ہے،حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے ،صحت کے مسائل کے بارے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین صاحبہ سے بات ہوئی ہے جہلم کو صحت کی سہولیات میں مکمل ریلیف دیا جائیگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…