پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں مزیداضافہ،پاؤنڈ اور درہم بھی مہنگا ہوگیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)انٹرکرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں2پیسے کااضافہ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا جبکہ یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ،یورواور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی، سعودی ریال اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت 2پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.88روپے سے بڑھ کر138.90روپے اور قیمت فروخت138.98روپے سے بڑھ کر139.00روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.50روپے اورقیمت فروخت140.00روپے پرمستحکم رہی۔جمعہ کویوروکی قیمت خریدمیں80پیسے اورقیمت فروخت میں50پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید میں1.00روپے اورقیمت فروخت میں70پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید157.80روپے سے گھٹ کر157.00روپے اورقیمت فروخت159.30روپے سے گھٹ کر158.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید175.50روپے سے بڑھ کر174.50روپے اورقیمت فروخت177.00روپے سے بڑھ کر176.30روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں استحکام اوریواے ای درہم کی قیمت میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.00روپے اورقیمت فروخت37.30روپے پرمستحکم جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.85روپے سے بڑھ کر38.00روپے اورقیمت فروخت38.15روپے سے بڑھ کر38.30روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپے اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…