جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فواد چودھری کے ستارے گردش میں ، وزیراعظم عمران خان سب کے سامنے برہم،کھری کھری سنادیں

datetime 13  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور(نیوزڈیسک)فواد چودھری کے ستارے گردش میں آگئے، وزیراعظم عمران خان برہم،گزشتہ روز کی طویل ترین میٹنگ میں کیا ہوا؟عارف نظامی کے انکشافات،تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ کار اورسینئر صحافی عارف نظامی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فواد چودھری پر کافی برہم ہیں اور گزشتہ روز کی وفاقی کابینہ کی طویل ترین میٹنگ فواد چودھری کے لئے اچھی نہیں رہی ، وزیراعظم عمران خان وزیراطلاعات پر کافی برہم تھے ،دوسری جانب وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ

میری پہلے سو دن کی کارکردگی اچھی رہی ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کسی کو بھی وزیر لگاسکتے ہیں، دریں اثناء4 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانی موبائل فون لا سکتے ہیں اضافی فون پر ٹیکس ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 2 ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے ?ٹیکس کلچر آپنانا ہو گا۔ دریں اثناء صحافی مرتضیٰ سولنگی نے بھی اپنے آرٹیکل میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان کو فواد چودھری کی کارکردگی کے حوالے سے متعددشکایات ملیں جن کے متعلق بات کرتے ہوئے وہ بہت مشتعل ہو گئے۔ ان کے متعلق پہلی شکایت یہ تھی کہ ان کی وزارت حکومتی بیانیے کے جواب میں آنے والے اپوزیشن کے بیانیے کو منفی ثابت کرنے میں ناکام رہی اورذرائع کے مطابق اس پرپر عمران خان سب سے زیادہ غصے میں تھے۔ ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات کے متعلق دوسری بڑی شکایت یہ تھی کہ وہ باقی وزارتوں کی تین ماہ کی کارکردگی کو مثبت طریقے سے عوام کے سامنے پیش کرنے میں ناکام رہی جس پر فواد چودھری نے جواز یہ دیا کہ ’’میڈیا، خاص طورپر

الیکٹرانک میڈیاہماری حکومت کو سابق حکومتوں کی طرح پیش نہیں کر رہا جس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری حکومت نے میڈیا کے اشتہارات میں بہت زیادہ کمی کر رکھی ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فواد چودھری کے اس جواب پر عمران مزید غصے میں آ گئے اور بری طر ح برس پڑے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میٹنگ کے دوران فواد چودھری اور افتخار درانی دونوں یوسف بیگ مرزا کو گہری نظروں سے دیکھتے رہے وہ انہیں اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…