بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانیوں پرمقدس مقامات کی زیارت کرنے کیلئے اسرائیل جانے پر عائد پابندی ہٹائی جائے،بڑا مطالبہ کردیاگیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین ایم اے جوزف فرانسس نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے بنیاد ی حقوق پامال کئے جارہے ہیں،ہم فلسطین اور کشمیر میں ہونے والے ظلم کی ہمیشہ مذمت کرتے آرہے ہیں،قومی اسمبلی میں نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے اپنے حقو ق کے لئے آواز نہیں اٹھا سکتے، مخصوص نشستوں پراسمبلی میں بھیجنا حقیقت کی منافی ہے، ہندو ، سکھ اور مسلمان اپنے مہذبوں کے مقدس مقامات کی زیارت کے لئے دوسرے ممالک آسانی سے جاتے ہیں

جبکہ ہمیں اپنے مقدس مقامات کی زیارت کرنے کے لئے اسرائیل جانے پرقانونی پابندی ہے، ہمیں بھی اسرائیل جانے کی اجازت دی جائے جہاں پر ہمارے مقد س مقامات موجود ہیں۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایم جوز ف فرانسس اور اقبال کھوکھرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری نے وطن عزیز کے قیام سے لے کر آج تک ہمیشہ تعلیم،صحت،دفاع،سماجی اور دیگر شعبوں میں قابل قدر تاریخی خدمات سرانجام د ی ہیں۔ گوکہ مسیحی قوم گزشتہ 71سال سے بیشمار معاشرتی،معاشی اور مذہبی استحصال ور محرومی ومحکومی کا شکار ہے مگر اس کے باوجود ہم نے ملکی استحکام، وقار،ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کام کیا ہے۔کہاکہ مسیحی قوم نے محب وطن اورپرامن شہری ہوتے ہوئے وطن عزیز کے لئے ہرآزمائش کے موقع پر اپنا قومی ومذہبی فرض نبھانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملکی آئین اور قومی سلامتی کے ساتھ ہیں مگر مذہبی طور پر مسیحی قوم کے بہت سارے مقدس مقامات ا سرائیل میں واقع ہیں۔جن کی زیارت کرنے کے لئے ہمیں جانا واجب ومقصود ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ بھلے ہی پاکستان اور اسرائیل کے درمیان ایک دوسرے کو تسلیم کرنے میں قانونی،سیاسی اور مذہبی پیچیدگیاں رکاوٹ ہیں لیکن مسیحیوں کو اسرائیل میں جانے کی اجازت ملنی چاہیے۔

پاکستان کی مسیحی اقلیت کو بھی اسی طرح یہ حق ملنا چاہیے جس طرح ہمارے مسلم بھائی سعودی عرب میں حج وعمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں، اہل تشیع قوم عراق وایران اپنی مذہبی مقدس زیارتوں کے لئے جاتی ہے،ہندوبرادری اپنی مذہبی رسومات کے لئے باآسانی انڈیا جاسکتی ہے۔سکھ برادری کے لئے واہگہ،ننکانہ کے ساتھ ساتھ کرتارپور کوریڈور کھولا گیا ہے حالانکہ دنیا جانتی ہے کہ انڈیا کے ساتھ ہمارے تعلقات کبھی بھی اطمینان بخش اور خوشگوار نہیں رہے اس کے باوجود

ہم اس کے ساتھ سفارتی تعلقات بہتر رکھنے کے خواہش مند ہیں اور یہ بہت اچھا بھی ہے ہم اس کے حمایتی ہیں کیونکہ خداکی زمین پر خداکی مخلوق کو آپس میں نفرتوں اور فاصلوں کو ختم کرنے کے لئے قدم بڑھانا ہوگا۔ہم بتانا چاہتے ہیں کہ اگر فرانس ، جرمنی اور انگلینڈ صدیوں کی جنگ کے بعد اکٹھے ہوسکتے ہیں تو اسرائیل اور پاکستان میں اختلافات بھی ختم ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عاصمہ حدیقہ بھی اسی حوالے سے تقریر کرچکی ہیں۔آج دنیا میں بے شمارتبدیلیاں ہورہی ہیں،دنیا سمٹ رہی ہے۔ہمیں خطے کاامن قائم رکھنے کے لئے تمام دنیا کے ممالک سے بہتر اور قابل اعتماد سطح پر تعلقات ازسرِنواستوار کرنے کی ضرورت ہے۔ایم اے جوز ف فرانسس نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملکی خارجہ پالیسی کو مزید بہتر اور قابل عمل پالیسیوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ دنیا کے بدلتے حالات وواقعات پر گہری نظر رکھتے ہوئے

ہمیں اپنے اچھے برے کو سمجھنا ہوگا۔ملکی معیشت کے لئے بھی ہماری ایسی خارجہ پالیسی ہونی چاہیے کہ ہم معاہدوں کرتے وقت اپنے عوام کی خوشحالی اور ملکی وقار وترقی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔پاکستان کو جدید دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور نئی نسل کے لئے، پاکستان کو فلاحی مملکت بنانے کے لئے اور اسرائیل کے ساتھ قابل عمل تعلقات قائم کرنے کے لئے ہمیں خارجہ پالیسی مرتب کرنا ہوگی۔کہا کہ حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کئے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…