عوام کو درپیش مسئلے کا حل۔۔۔!! پنجاب حکومت نے شاندار منصوبہ شروع کرنیکا اعلان کر دیا

13  دسمبر‬‮  2018

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر جنگلات وائلڈ لائف وفشریز محمد سبطین خان کی زیر صدارت اجلاس محکمہ جنگلات میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری جنگلات محمد آصف،ڈپٹی سیکرٹری محمد شاہد،چیف کنزرویٹر سجاد حسین شیرازی سمیت محکمہ جنگلات اوروائلڈ لائف وفشریز کے اعلی افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری فاریسٹ محمد آصف نے صوبائی وزیر کو 100روزہ پلان پر

محکمہ کارکردگی پربریفنگ دی۔اجلاس میں پنجاب میں اینٹی سموگ کمپین شروع کرنے کا فیصلہ،اربن فاریسٹری شروع اور ڈسٹرکٹ میں اوسطا بڑے سائز کے اڑھائی ہزار پودے شہروں میں لگائے جائیں گے۔575690پودے سال2019اور 1566539بڑے سائز کے پودے2020تک پنجاب کے تمام شہروں میں لگائے جائیں گے۔اوسطا40ہزارپودے ہر شہرمیں لگائے جائیں گے اور بڑے شہروں میں پودوں کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے گا۔محکمہ جنگلات جی آئی ایس لیب کے ذریعے اس پراجیکٹ کی مانیٹرنگ کر ے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پودوں کی نگہداشت پر خصوصی توجہ دی جائے۔سموگ ایک بہت اہم اور گھمبیر مسئلہ ہے جس نے دنیا کے اکثر شہروںکو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لئے شجرکاری بہت اہم کردارادا کر سکتی ہے۔صوبہ میں سبز انقلاب لانا ہمارا مقصد ہونا چاہیے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تبدیلی عوام کو نظر آنی چاہیے صوبہ میں سبز انقلاب لانا ہمارا مقصد ہونا چاہیے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تبدیلی عوام کو نظر آنی چاہیےہم نے ملک کر پوی محنت اور ایمانداری کے ساتھ اس مقصد کے لئے آگے چلنا ہے۔انہوں نے لکڑی چوری اور درختوںکے کٹنے کے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…