اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کبھی پاکستان کی تعریف اور کبھی الزامات، اچانک یوٹرن کی وجہ کیا ہے؟صدر ٹرمپ کس دماغی بیماری کا شکار ہیں؟امریکی ماہرین نے دماغی بیماری آلز ہیمرز کا مریض قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف اقدامات اور پھر ان پر یوٹرن سے جہاں دنیا حیران ہے وہیں پاکستان میں بھی بار بار بے چینی پیدا ہونے کی وجہ سے پاک امریکہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ تاہم اب امریکی ماہرین کی جانب سے ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے
سب کو ہی حیران کر دیا ہے۔ امریکی ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی عمر نےامریکی صدر کی دماغی صحت کو برے طریقے سے متاثر کر کے رکھ دیا ہے اور وہ آلز ہیمرز نامی مرض کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا کے چوٹی کے دماغی امراض کے ماہرین کے مطابق آلز ہیمرز نامی بیماری انسان کی قوت فیصلہ متاثر ہوتی ہے اورانسان نفع نقصان کی پرواہ کئے بغیر انتہائی مہلک فیصلے لے لیتا ہے جس کا احساس اسے بعد میں ہوتا ہے ۔ اس کی تازہ مثال پاکستان کو مذہبی آزادی کے حوالے تشویشناک ممالک کی لسٹ میں ڈال کر نکالنا ہے۔