اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

کتنے دہشت گرد حملہ کرنیوالے ہیں؟ سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم ، حساس اداروں نے مراسلہ جاری کر دیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2018 |

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان بھر میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ حساس ادارے نے پولیس اور سی ٹی ڈی سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں بلوچستان بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی خاتون خودکش بمبار اور

اسکے دو بیٹے بلوچستان اور اسکے دارالحکومت کوئٹہ حساس مقامات، پبلک مقامات، مساجد، امام بارگاہوں اور چرچ پر حملے کر سکتے ہیں لہذا حساس تنصیبات سمیت حساس عمارتوں پر سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے جائیں۔خودکش حملے آورں کا تعلق مستونگ میں خودکش حملے کرنے والے داعش کے دہشت گرد بمبار محمد حفیظ نواز کے خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملوں آوروں میں حفیظ نواز کی والدہ بی بی زرین جان عمر 56 سال اور اسکے دو بھائی عزید نواز عمر 29 سال اور شکور نواز 19 سال شامل ہیں۔یاد رہے کہ 13جولائی 2018 کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں ہونے والے اس خودکش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 200 سے زائد افراد شہید اور 190 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ خود کش حملہ آور کا نام حفیظ نواز والد محمد نواز تھا۔خودکش بمبار حفیظ نواز کے خاندان کے تعلق ایبٹ آباد سے رہا ہے لیکن گذشتہ تین چار دہائیوں سے ان کا خاندان سندھ کے ضلع ٹھٹہ کے علاقے میر پور ساکرو رہائش پذیر تھا۔ خودکش حملے کئے جانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے خودکش بمبار کے والد محمد نواز کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ باقی افراد جن میں محمد حافظ کی والدہ، دو بھائی اور تین بہنیں افغانستان کے صوبے ننگرہار فرار ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…