اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

ملک بھر میں یکساں اور معیاری نصاب تعلیم رائج ،وزیر اعظم عمران خان نے زبردست اعلان کردیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ کوشش ہے ملک بھر میں یکساں اور معیاری نصاب تعلیم رائج کیا جائے ٗنئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے ٗویلیج لیول پر ترقیاتی فنڈز کی فراہمی سے بلوچستان کے علاقوں کی پس ماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی ٗملک بھر میں سپورٹس کا نیا نظام لائیں گے ٗآنحضرتؐ کی سیرت طیبہ پر ریسرچ کے فروغ کے لئے ملک کی تین بڑی جامعات میں سیرت چیئر قائم کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے کیڈٹ کالج مستونگ کے طلبا ء نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی موجود تھیں ۔ ملاقات میں طلبا کی جانب سے مختلف موضوعات پر وزیرِ اعظم سے بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسان کی پہچان اس کے ارادوں اور اسکی سوچ سے ہوتی ہے، جو انسان جتنے بڑے خواب دیکھتا ہے، جتنے بڑے چیلنجز قبول کرتا ہے وہ اتنا ہی بڑا انسان ہوتا ہے، ہر چھوٹی کامیابی انسان کو بڑی کامیابیوں کیلئے تیار کرتی ہے، انسان جب تک محنت جاری رکھتا ہے وہ اتنا ہی بڑا شخص بنتا جاتا ہے، انسان ہارتا اس وقت ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے، اچھا اور برا وقت زندگی کا حصہ ہوتے ہیں ٗبرا وقت انسان کو سبق سکھاتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کا مسئلہ بہت سنگین ہے ٗبڑھتی ہوئی آبادی اور زیرِ زمین پانی کی سطح کے مزید نیچے جانے سے یہ مسئلہ اور بھی سنگین ہو چکا ہے ٗ اس پر قابو پانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں تین طرح کے نظام تعلیم نے مسائل کو جنم دیا ہے ٗ مختلف طبقوں کے لئے مختلف نظام تعلیم کی کسی معاشرے میں گنجائش نہیں ہوتی ٗہماری کوشش ہے کہ ملک بھر میں یکساں اور معیاری نصابِ تعلیم رائج کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مختلف وجوہات کی بنیاد پر صوبہ بلوچستان ملک کے باقی حصوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خصوصاً طالب علموں کو تعلیم کے

مواقع کی فراہمی کے لئے پوری کوشش کی جائے اور انکو وظائف دے کر تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد دی جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے۔ ویلیج لیول پر ترقیاتی فنڈز کی فراہمی سے بلوچستان کے علاقوں کی پس ماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک بھر میں سپورٹس کا نیا نظام لائیں گے تاکہ نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھانے کے مواقع میسر آئیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے عہد کیا ہے کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ طالب علموں کے ضروری ہے کہ وہ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر ہمارے پیغمبر آنحضرت ؐ کی حیات مبارکہ کے بارے میں تعلیم حاصل کریں تاکہ انکی سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کی جا سکے۔ آنحضرتؐ کی سیرت طیبہ پر ریسرچ کے فروغ کے لئے ملک کی تین بڑی جامعات میں سیرت چیئر قائم کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…