لاہور (آن لائن) لاہورکے رہائشی اب فی مرلہ 86 روپے ماہانہ صفائی ٹیکس دیں گے۔ہاؤسنگ سوسائٹیز ، 600کمرشل مارکیٹس ،انڈسٹریزاور گودام، ایل ڈبلیوایم سی کے ٹیکس ریڈار پر آ گئیں۔ شہر کے پوش اور پسماندہ علاقوں میں صفائی ٹیکس عائدکرنے کیلئے ورکنگ پیپرتیار کر لیا گیا۔ فیصلہ کیبنٹ کمیٹی پنجاب سے مشروط ہو گا۔
ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے تیارکردہ پیپرز کے مطابق رہائشی صفائی ٹیکس فی مرلہ 86 روپے ماہانہ لگایاجائے گا۔ کمرشل مارکیٹس پر430روپے فی مرلہ صفائی ٹیکس عائدہوگا جبکہ مال روڈ ،ہال روڈ ،شادمان ،مون مارکیٹ ،گلشن راوی ،گلبرگ ،لبرٹی ،ایم ایم عالم روڈ ، گارڈن ٹاون، شاہ عالم مارکیٹ ،ٹاون شپ اورفیصل ٹاون کو صفائی ٹیکس ریڈ زون قرار دے دیا گیا۔ انڈسٹریزسے فی مرلہ صفائی کیلئے 86روپے، 274 پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز سے فی ٹن 544روپے وصول کئے جائیں گے۔ ٹیکس نو زونز میں پرائیویٹ کمپنیوں سے صفائی ٹیکس اکٹھا کروایاجائے گا۔ ٹیکس بزنس رولز کے تحت صفائی ٹیکس کی منظوری بلدیہ عظمی کے ہاؤس اجلاس سے لینا ضروری ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی ٹیکس لاگو ہونے پر 8ارب 28کروڑ روپے اکٹھا کرے گی۔ لاہورکے رہائشی اب فی مرلہ 86 روپے ماہانہ صفائی ٹیکس دیں گے۔ہاؤسنگ سوسائٹیز ، 600کمرشل مارکیٹس ،انڈسٹریزاور گودام، ایل ڈبلیوایم سی کے ٹیکس ریڈار پر آ گئیں۔ شہر کے پوش اور پسماندہ علاقوں میں صفائی ٹیکس عائدکرنے کیلئے ورکنگ پیپرتیار کر لیا گیا۔ فیصلہ کیبنٹ کمیٹی پنجاب سے مشروط ہو گا۔ ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے تیارکردہ پیپرز کے مطابق رہائشی صفائی ٹیکس فی مرلہ 86 روپے ماہانہ لگایاجائے گا۔ کمرشل مارکیٹس پر430روپے فی مرلہ صفائی ٹیکس عائدہوگا