بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ریڈیو پاکستان کی ساکھ کو سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت دن بدن زوال پذیر کیا جانے لگا ،افسوسناک انکشافات

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزارت اطلاعات کے نمبر ون قومی ادارے ریڈیو پاکستان کی ساکھ کو سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت دن بدن زوال پذیر کیا جانے لگا ہے۔دشمن بھارت کے چھکے چھڑانے کے لیے جرمنی سے منگوایا گیا 50کروڑ روپے کا ہیوی ٹرانسمیٹر کو زنگ لگنے لگا ہے ۔پروکیورمنٹ میں تنصیب کے لیے فنڈز بھی رکھ لیے گئے مگر وزارت ٹرانسمیٹر کی تنصیب سے ٹال مٹول سے کام لینے لگی ہے۔

انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریڈیو پاکستان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ملیر لانڈی کے لیے جرمنی سے ہیوی ٹرانسمیٹر منگوایا گیا اور اس پر 50کروڑ روپے لاگت آئی تھی اور اس کی تنصیب کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے بھی پروکیورمنٹ کے پاس موجود ہیں مگر چودہ ماہ گزرنے کے باوجود بھی ٹرانس میٹر کو نصب نہ کیا جا سکا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ نے متعدد بار وزارت سے اجازت طلب کی مگر سابق دور حکومت میں پرویز رشید،مریم اورنگ زیب نے اجازت نہ دی جبکہ اب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی سابق حکمرانوں کی روایت پرچل نکلے ہیں ،ریڈیو پاکستان کے انجیرنگ دیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ باہر سے منگوائی گئی مشینری کو جلد از جلد نصب کیا جائے تو بہتر ہے اور اطلاع ہے کہ اس ہیوی مشینری کی تنصیب کے لیے جرمنی سے ہی انجینئر بلوائے جائیں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے ملیر لانڈی میں نصب ہونے والے ہیوی ٹرانس میٹر سے بھارت کے شہر شہر میں ریڈیو پاکستان کی نشریات گونجیں گی اور اس ٹرانس میٹر سے دشمن کے چھکے چھڑائے جا سکتے ہیں  وزارت اطلاعات کے نمبر ون قومی ادارے ریڈیو پاکستان کی ساکھ کو سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت دن بدن زوال پذیر کیا جانے لگا ہے۔دشمن بھارت کے چھکے چھڑانے کے لیے جرمنی سے منگوایا گیا 50کروڑ روپے کا ہیوی ٹرانسمیٹر کو زنگ لگنے لگا ہے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…