پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایئرپورٹس سے ہونے والی تجارت کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرایف بی آر نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر کے ایئر پورٹس سے کی جانے والی تجارت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی ہدایت پر پاکستان کی بیرونی تجارت کو چلانے کے لئے این ایس ڈبلیو سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے،

سی اے اے اور قومی ایئرلائن نے نیشنل سنگل ونڈو سسٹم کو باقاعدہ نافذ کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ایوی ایشن ڈویژن نے ڈی جی سی اے اے اور قومی ایئرلائن کے سی ای او سے اس سلسلے میں مخصوص پر فارمے پر مطلوبہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ایف بی آر نے وزیراعظم ہاؤس کی ہدایت پر 30 نومبر 2018 کو سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اور ڈی جی سی سی اے کو مخصوص پرفارمہ جاری کیا تھا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ پر فارمے پر مختلف محکموں وزارتوں اور کمپنیوں کی جانب سے درآمدات و برآمدات کے لیے جاری دستاویزات کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔ ایف بی آر نے برآمدات درآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے ایوی ایشن ڈویژن اور اس کے ذیلی اداروں کی جانب سے جاری دستاویزات کا ریکارڈ طلب بھی طلب کیا گیا ہے۔ایف بی آر نے مخصوص پر فارمے پر مالی سال،رجسٹریشن،این اوسیز، پرمٹس، سرٹیفکیٹس، کوٹہ جات اور اقرار ناموں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔  فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر کے ایئر پورٹس سے کی جانے والی تجارت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی ہدایت پر پاکستان کی بیرونی تجارت کو چلانے کے لئے این ایس ڈبلیو سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، سی اے اے اور قومی ایئرلائن نے نیشنل سنگل ونڈو سسٹم کو باقاعدہ نافذ کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…