بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کو ایک سال قید،5 لاکھ جرمانہ ،ٗ ایکٹ متعارف کرادیا گیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) بلوچستان حکومت نے صوبے میں تعلیمی نظام اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام اساتذہ پر احتجاج کرنے ٗاس میں شامل ہونے یا تعلیمی سرگرمیوں سے ہڑتال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی حکومت نے صوبے میں تعلیم کو لازمی سروس قرار دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی ایکٹ 2018 متعارف کروادیا۔

مذکورہ ایکٹ کے مطابق صوبے میں موجود تمام سرکاری اساتذہ پر تعلیمی سرگرمیوں سے ہڑتال، تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ، احتجاج کرنے یا اس میں شامل ہونے پر پابندی ہوگی۔ایکٹ کے مطابق خلاف ورزی کرنے کی صورت میں اساتذہ کو ایک سال قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔صوبائی کابینہ سے منظور کے بعد قانون سازی کے لیے اس ایکٹ کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ادھر اساتذہ برادری نے صوبائی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جسے ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔بلوچستان کے سرکاری اساتذہ ایسوسی ایشن کے صدر مجیب اللہ غرشین کا کہنا ہے کہ وہ اس حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ادھر بلوچستان کے سیکریٹری تعلیم طیب لہری نے کہا کہ حکومت صوبے میں تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کر رہی ہے، جبکہ حکومت تمام اساتذہ کی اسکول میں حاضری یقینی بنانے کے لیے پْر عزم ہے۔  بلوچستان حکومت نے صوبے میں تعلیمی نظام اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام اساتذہ پر احتجاج کرنے ٗاس میں شامل ہونے یا تعلیمی سرگرمیوں سے ہڑتال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی حکومت نے صوبے میں تعلیم کو لازمی سروس قرار دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی ایکٹ 2018 متعارف کروادیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…