بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

عوام کو رابطے کی بہترین سہولت فراہم کرنے کیلئے زونگ فور جی اور کریم کے درمیان معاہدہ160

datetime 10  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوام کو رابطوں کی بہترین سہولت فراہم کرنے کیلئے زونگ فور جی اورٹیکسی سروس کریم کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد(تذویراتی اتحاد)معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو رابطوں کی بہترین سہولت فراہم کرنے کیلئے زونگ فورجی اور کریم کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد (تذویراتی اتحاد)کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب زونگ فور جی کے قائم مقام کمرشل آفیسر معید جاوید اور کریم کے مینیجنگ ڈائریکٹرجنید اقبال کی موجودگی میں ہوئی

جبکہ اس موقع پر دونوں کمپنیز کی اعلیٰ انتظامیہ بھی موجود تھی۔ معاہدے کے تحت زونگ فور جی کریم ٹیکسی سروس کے کپتان کو بہترین وائز اور ڈیٹا سروس فراہم کرے گی۔معاہدے کے تحت زونگ فور جی کے سب سے جدید نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں کریم ٹیکسی سروس کے کپتان مناسب آواز اور اس کی انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کے ذریعے کسی بھی سڑک اور موڑ پر اپنے صارفین کیساتھ بہترین اور بلا تعطل رابطہ قائم کر سکیں گے۔ معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کریم ٹیکسی سروس کے مینیجنگ ڈائریکٹرجنید اقبال کا کہنا تھا کہ زونگ فور جی کے ساتھ معاہدے کا مقصد ایسی جدید سہولیات سے آراستہ کمپنی کیساتھ شراکت داری قائم کرنا تھا جس کے ذریعے ہم ایک ساتھ لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں۔ پاکستان کے نمبر ون نیٹ ورک کی طرف سے فراہم کردہ ہموار اور سستی رابطے کی سہولت کے ذریعے اب کریم کے کپتان کو اپنے کام میں روزانہ آسانی پیدا ہو گی۔ واضح رہے کہ بہترین فور جی انٹرنیٹ سروس کے ساتھ زونگ فور جی ملک بھر میں پھیلے ہوئے اپنے صارفین کی زندگی پر ڈیجیٹلائزیشن کے مثبت اثرات مرتب کررہی ہے اور اس کا اپنے صارفین کیساتھ یہ سفر زندگی بھر جاری رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔ زونگ فور جی اس کیلئے مختلف کمپنیز جیسے کے کریم ، وٹس ایپ،

آئی ایم او جیسی کمپنیز کیساتھ شراکت داری کو فروغ دے رہی ہیجس سے کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی میں آسانیاں اور مثبت تبدیلیاں مرتب ہو رہی ہیں۔پاکستان میں تیزی سے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کے طور پرزونگ فور جی سب سے آگے ہے جس کی ملک بھر میں 10ہزار سے زائد آپریشنل فور جی سائٹس موجود ہیں۔ زونگ فورجی پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کی قیادت کرتے ہوئے

ایک لیڈر کا کردار ادا کر رہا ہے اور نئی مثبت روایات اورڈیجیٹلائزیشن کا جدید خاکہ فراہم کر رہا ہے۔زونگ فورجی پر اس کے صارفین کے اعتماد کی وجہ اس کے نیٹ ورک کا وسیع ہونا اور صارفین کو جدید تخلیقی حل پیش کرنے میں سب سے آگے ہونا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوان صارفین رابطے کی اپنی ب?ڑھتی ضروریات کیلئیزونگ فورجی پر ہی اعتماد کرتے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…