بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی ، پہلا مرحلہ کب شروع ہوگا؟اور کب تک جاری رہے گا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )محکمہ موسمیات نے آج اتوار سے منگل تک بارشوں کی پیشنگوئی کر دی تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے گذشتہ موسون میں معمول سے کم بارشوں کے بعد رونما ہونے والی صورتحال کے بعد ملک میں خوشک سالی کا تیسراالرٹ جاری کر دیا ہے محکمہ موسمیات نے ملک میں معمول سے کم بارشیں ہونے کے باعث رواں سال کی تیسری خوشک سالی الرٹ جاری کر دیا ہے

جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے 27اضلاع کو درمیانے درجے سے لے کر شدید خوشک سالی کا سامنا ہے آواران ،بولان ،گوادر،چاغی ،کیچ،خاران،نوشکی ،پچگور،واشک،مستونگاور کوئٹہ اس فہرست میں شامل ہیں دوسری جانب سندھ میں بدین ،دادو،حیدرآباد ،جامشورو،کراچی ،خیر پور،لاڑکانہ، مٹیاری ،بڈعیدن،روہڑی ،سجاول،ٹھٹھ،تھرپارکراور عمر کوٹوغیرہ شامل ہیں اور اس خوشک سالی کے اثرات واضع نظر آرہے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال صوبہ سندھ مین معمول سے 71فیصد کم اور بلوچستان میں 44.2فیصد کم بارشیں ہوئیں جبکہ سندھ کے 19 اور بلوچستان کے 8 اضلاع کو شدید خوشک سالی کا سامنا ہے اسی طرح خیبرپختونخوا میں معمول سے46فیصد کم بارشیں ہوئیں دوسری جانب پنجاب میں صورتحال سب سے بہتر ہے تاہم وہاں اگست میں مومعمول سے تننس فیصد کم بارشیں دیکھی گئیں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹمٰن ڈیموں میں پانی کی سطح 9سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے کا کہا گیا ہے جبکہ بارشیں نا ہونے اور خوشک سالی کے باعث زراعت اور لائیو سٹاک متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے آن لائن کو رواں ماہ ملک کے بالائی علاقوں تین مراحل میں بارشیں ہونے کا امکان ہے پہلا مرحلہ آج شروع ہو گا جو منگل تک جاری رہے گا انہوں نے مزید بتایا کہ

رواں سال مون سون کے موسم میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں جس کے باعث ملک کے بڑے ڈیموں میں پانی زخیرہ نا ہو سکا اور بارشیں کم ہونے کے باعث ملک کے بیشتر ولاقوں کو شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر معمول سے زیادہ نا ہوئیں تو بلوچستان اور سندھ کے علاقون میں خوشک سالی کا سامنا رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل کے دوران کوئٹہ، ڑوب،

مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ڈی جی خان ڈویژن ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور،سکھر، کراچی اور مکران ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران مالاکنڈ ڈویڑن (سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویڑن، مری ، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان بھی ہے ۔

محکمہ موسیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم(شام/رات) میں کوئٹہ، ڑوب، قلات، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، سرگودھا، راولپنڈی،گوجرانولہ ڈویڑن، اسلام آباد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے مقامات کادرجہ حرارت:سکردو منفی08،استور، ہنزہ، گوپس منفی 04،کالام منفی 02، بگروٹ، دیر منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…