پشاور(آن لائن)ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو میڈیکل اخراجات انشورنس کمپنی کے ذریعے ادا کرنے کی تجویز پر چاروں صوبائی حکومتوں سے مشاورت شروع کردی ہے انشورنس کمپنی کے ذریعے ریٹائرڈ ملازمین کے علاج کی تجویز پر خیبر پختونخوا حکومت سے مشاورت وزارت خزانہ نے شروع کردی ہے اورچاروں صوبائی حکومتوں سے باہمی مشاورت مکمل ہونے کے بعد اسے نافذ العمل کردیا جائے گا۔ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو علاج کی سہو لت سرکاری او پرائیویٹ ہسپتالوں میں فراہم کرنے کی منظوری کی تجویز میں کہا گیا ہے کہ اخراجات
انشورنس کمپنی کے ذریعے ادا کئے جائینگے ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے علاج کے اخراجات کی رقم کی واپسی میں مشکلات کی شکایات کے بعد یہ تجویز دی گئی ہے نجی ہسپتالوں کے انتخاب اور رقم واپسی کا طریقہ کار کا تعین بھی تجویز کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت قومی صحت میں گزشتہ روز اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری صحت ، سیکرٹری خزانہ ااور وفاقی سیکرٹری خزانہ نے شرکت کی تھی ۔ اور اس جلاس میں بھی یہ تجویز زیر غور لایا گیا تھا