پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت کا عوام پر ’’صفائی ٹیکس ‘‘بھی لگانے کا فیصلہ،کتنے ارب روپے اکٹھے کئے جائیں گے؟انتہائی تشویشناک اعلان کردیاگیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے عوام پر22ارب کا ’’صفائی ٹیکس ‘‘لگانے کا فیصلہ ‘ سنیئر وزیربلدیات عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت صفائی کیلئے کوڑ اٹھانے والے کنٹر یکٹر کو 22ارب دینے کی پوزیشن میں نہیں اس لیے یہ پیسے اب عوام کو دیناہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیربلدیات عبدالعلیم خان نے کہا کہ بجٹ خسارہ بہت زیادہ ہے ، مہنگائی کا جن عوام کو سہنا پڑے گا، خوشخبریاں 2019 میں ملیں گی

حکومت ایک روپیہ خرچ کیے بغیر کمپنیوں سے کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کے لیئے کنٹریکٹ کرے گی ٹیکس ماڈل اور پسماندہ علاقوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لگایا جائے گا۔ 100 روزہ پلان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی 100 روزہ پلان کی سکیم کو سراہتا ہوں۔ ہر شہری کٹا، مرغی اور انڈوں کاکام شروع کر لے تو حالات بدل جائیں گے‘تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن غیر جانبدار ہے اور جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…