بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں،ایم کیو ایم کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوگیا،تحریک انصاف کو وعدے یاد کروادیئے،بڑامطالبہ

datetime 8  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایم کیو ایم کے کنونیئر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سیاسی صورتحال، تجاوزات کیخلاف آپریشن پر اظہار تشویش اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عمران اسماعیل سے گفتگو میں شکوے اور شکایتیں کیں اور کہاکہ صوبہ سندھ کی محرومیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اب تک تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ صوبے سندھ کی ترقی کے لیے دونوں جماعتوں کا ساتھ چلنا ناگزیر ہے، وزیراعظم عمران خان سے اس معاملے پر رابطے میں ہیں، جو وعدے کیے وہ ضرور پورے کریں گے۔گورنر سندھ نے کہاکہ امن، معاشی ترقی و استحکام کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، ایم کیو ایم کے تحفظات کو وزیراعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر ان کے سامنے رکھوں گا۔ملاقات میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور عمران اسماعیل نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کراچی کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی پالیسی نہ ہماری ہے اور نہ آپ کی۔  گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایم کیو ایم کے کنونیئر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سیاسی صورتحال، تجاوزات کیخلاف آپریشن پر اظہار تشویش اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عمران اسماعیل سے گفتگو میں شکوے اور شکایتیں کیں اور کہاکہ صوبہ سندھ کی محرومیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…