اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ فواد چوہدری وزیر اطلاعات ہی رہیں گے ، ان سے وزارت واپس لینے کی صرف افواہیں ہیں ۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لینے کی افواہیں ہیں ۔ وہ وزیر اطلاعات ہی رہیں گے ۔ وزیر اعظم پیر کو تمام وزراء کی کارکردگی پراجلاس کریں گے۔ تین ماہ میں کسی وزیر کی کارکردگی کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکتا ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپنا کام بہترین انداز میں کررہے ہیں ، تمام وزارتوں سے متعلق فیصلہ پیر کو ہو گا ۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ا عظم عمران خان فواد چوہدری کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ فواد چوہدری اپنا کام بہترین انداز میں کر رہے ہیں ۔ تمام وارتوں کی کارکردگی سے متعلق نتیجہ پیر کو آنا ہے ۔ شیخ صاحب وزیر اعظم سے ملاقاتوں کا خود بتا سکتے ہیں ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری بہتر طریقے سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ، شیخ رشید کے دعوے کا مجھے کوئی علم نہیں ہے ۔ وہ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری فعال طریقے سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ میرے خیال میں فواد چوہدری سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ۔ مڈ ٹرم انتخابات سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ شیخ رشید صاحب کے دعوے کا مجھے کوئی علم نہیں ہے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ فواد چوہدری وزیر اطلاعات ہی رہیں گے ، ان سے وزارت واپس لینے کی صرف افواہیں ہیں ۔