بدھ‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2024 

بیرون ممالک میں سبکدوش ہونے والے سیاسی بنیادوں پر تعینات سفیروں کیلئے حکومتی ڈیڈ لائن ختم،متعدد مستعفی،امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی درخواست منظورکرلی گئی

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) بیرون ممالک میں سبکدوش ہونے والے سیاسی بنیادوں پر تعینات سفیروں کیلئے حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے بیرون ملک سیاسی بنیادوں پر تعینات سفیروں کو 7 دسمبر تک عہدے چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی تھی جو ختم ہوگئی ۔ ڈیڈ لائن کے تحت کینیڈا میں ہائی کمشنر طارق عظیم خان اور سعودی عرب میں سفیر خان حشام بن صدیق سمیت مراکش ، کیوبا اور سربیا میں تعینات پاکستانی سفیروں نے بھی چارج چھوڑ دیا،

سبکدوش ہونے والے سفیروں نے چارج نائب سفیروں کے حوالے کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب امریکا میں مسلم لیگ (ن) حکومت کی جانب سے تعینات کئے گئے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے چارج چھوڑنے کیلئے 2 ہفتے کا وقت مانگا تھا، انہوں نے درخواست کی تھی کہ بچوں کا تعلیمی سیشن چند روز میں ختم ہوجائے گا اس لئے انہیں چارج چھوڑنے کے لیے 2 ہفتوں کا وقت دیا جائے، وزارت خارجہ نے علی جہانگیر صدیقی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



بے چارہ گنڈا پور


علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…