اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ پنجاب کے ترقیاتی اخراجات آدھے کر دیے، ترقیاتی منصوبوں پر رواں مالی سال میں گزشتہ سال سے 54 فی صد کم رقم خرچ کی گئی، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی اخراجات پہلے سے 11 فیصد بڑھ گئے ہیں،
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ترقیاتی اخراجات کا حجم 30 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ رہا، واضح رہے کہ گزشتہ سال پہلی سہ ماہی میں ترقیاتی اخراجات 65 ارب 73 کروڑ20 لاکھ روپے تھے ، اس کے علاوہ سندھ کے ترقیاتی اخراجات میں بھی کمی ہوئی ہے۔ رواں سال پہلی سہ ماہی میں سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 13 ارب 12 کروڑ خرچ کیے گئے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 32 فیصد کم تھے، سندھ اور پنجاب کے برعکس خیبرپختونخوا حکومت میں ترقیاتی منصوبوں پر 80 کروڑ 20 لاکھ خرچ ہوئے، گذشتہ سال ترقیاتی اخراجات 9 ارب 76کروڑ تھے، وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ترقیاتی اخراجات میں 113 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ترقیاتی منصوبوں پر رواں مالی سال ایک ارب 45کروڑ روپے خرچ کیے گئے، گزشتہ سال کے ترقیاتی اخراجات 68کروڑ 30 لاکھ تھے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ پنجاب کے ترقیاتی اخراجات آدھے کر دیے، ترقیاتی منصوبوں پر رواں مالی سال میں گزشتہ سال سے 54 فی صد کم رقم خرچ کی گئی، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی اخراجات پہلے سے 11 فیصد بڑھ گئے ہیں، وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ترقیاتی اخراجات کا حجم 30 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ رہا