ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

پیراگون سکینڈل، قیصر امین بٹ نے خواجہ سعد رفیق کو کہیں کا نہ چھوڑا، کس طرح مال بنایا گیا؟ کون کون شامل تھا؟ سب سامنے لے آئے، سنسنی خیز انکشافات

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ برادران کو ایک اور جھٹکا، قیصر امین بٹ نے زبان کھول دی، پیرا گون سوسائٹی کے اصل مالک خواجہ سعد اور خواجہ سلمان نکلے ۔ جمعرات کے روز چیئرمین پیراگون قیصر امین بٹ پھر سیشن کورٹ میں پیش ہوئے، قیصر امین بٹ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے،

قیصر امین بٹ نے نیب کے ساتھ ملاقات کے دوران جو بیان دینے کی بات کی تھی وہ بیان نہیں دیا گیا جسکی وجہ سے قیصر امین بٹ کا 164 کا بیان ایک بار پھر قلمبند کیا گیا اوراپنے بیان میں قیصر امین بٹ نے کہا کہ خواجہ برادران نے ندیم ضیا اور مجھے پیرا گون میں ففٹی ففٹی کا حصے دار بنایا، ندیم ضیا کا پچاس فیصد خواجہ برادران کو جاتا تھا، قیصر امین بٹ نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔قیصر امین بٹ نے خواجہ برادران کے خلاف کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایاکہ خواجہ سعد رفیق 1997ء میں کاروباری پارٹنر بنے۔ قیصر امین بٹ نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق نے ہی مجھے ندیم ضیا بٹ سے ملوایا اور کہا کہ کام کا لڑکا ہے اسے رکھ لو اور کاروبار میں شامل کر لو،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 2000ء میں پیراگون سوسائٹی کی کہانی شروع ہوئی جب خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے موضع جھگیاں میں زمین خریدی۔اس موقع پر قیصر امین بٹ نے بتایا کہ سب سے پہلے 100 کنال کی زمین خرید کر میرے نام کی گئی اس کے بعد اسی علاقے میں مزید 806 کنال زمین میرے نام کی گئی، عدالت کو قیصر امین بٹ نے بتاتے ہوئے کہا کہ ان دونوں خریداریوں پر رقم خواجہ برادران نے لگائی، انہوں نے بتایا کہ اس زمین پر پہلے ائیر ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری لی گئی مگر یہ سکیم مارکیٹ میں نہ بیچی جا سکی ، جس پر زمین اربن ڈویلپر طاہر جاوید اور ایڈن ڈویلپرز کو فروخت کر دی گئی،

اس رقم سے موضع پھلروان برکی روڈ پر زمین کی خریداری کا آغاز کیا گیا، قیصر امین بٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی گئی اور ائیر ایونیو پرائیویٹ لمیٹڈ سے خواجہ برادران نے اپنے نام نکال لیے، انہوں نے بتایا کہ ائیر ایونیو کا نام 2003ء میں تبدیل کرکے پیراگون سٹی رکھ دیا گیا، قیصر امین بٹ نے بتایا کہ پیراگون سٹی کی زمین کے لیے شاہد بٹ سے معاہدہ ہوا، اس زمین کی مالیت 14 ارب روپے ہے،

2005ء میں خواجہ سعد رفیق نے اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی بناء پر پیراگون سٹی کو عزیز بھٹی ٹاؤن سے منظور کروایا، انہوں نے بتایا کہ خواجہ سلمان رفیق نے 2006ء میں کہا کہ وہ خود تمام معاملات دیکھیں گے، انہوں نے بتایا کہ ندیم ضیاء کے حصص 92 فیصد کرتے ہوئے انہیں بھی سوسائٹی کا مالک بنا دیا، قیصر امین بٹ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ غزالہ سعد اور ندیم ضیا کی اہلیہ شمع ندیم بھی حصہ دار رہیں،

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پیراگون سٹی کے مالک ہیں اور ندیم ضیا سوسائٹی کے اکاؤنٹس چلاتے ہیں،اس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ نیب اور جیل سے ڈرا کر زبان بندی کرا لی جائے گی تو ایسا نہیں ہوگا، قیصر امین بٹ کو ڈرا دھمکا کر بیان لیا گیا ،ہمارے خلاف ثبوت حاصل کرنے اور گواہی کیلئے لوگوں پر تشدد کیا گیا جن کے ہمارے پاس بیان حلفی موجود ہیں ، چیئرمین نیب سے ملاقات کے دوران یہ پیش کر دئیے ہیں اور ضرورت پڑی تو انہیں عدالت میں بھی پیش کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…