ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اہم وفاقی وزیر تبدیلی کی زد میں آ گئے، وزیراعظم عمران خان کی شیخ رشید کو وزارت اطلاعات کی پیشکش، فواد چودھری نے بھی جواب میں دو ٹوک اعلان کر دیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو وزارت اطلاعات کی پیشکش کر دی، لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے کل چار میٹنگز ہوئی ہیں، شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں آ جاؤ لیکن مجھ میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ میں دن رات کام کرتا رہوں،

اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ لندن میں آٹھ دن سے پکنک پر ہیں میں نے ان سے کہا کہ لندن سے واپس آ جاؤ، جب ایک صحافی نے شیخ رشید احمد سے سوال پوچھا کہ اگر وزیراعظم وزارت کی تبدیلی کا کہیں تو آپ کا ردعمل کیا ہو گا، جس کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میں کہوں گا کہ ’’لو یو، تھینک یو ویری مچ‘‘۔ جب یہ خبر میڈیا پر چلی تو شیخ رشید احمد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری میرے بھائیوں کی طرح ہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ فواد چودھری کی جگہ لوں، شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے وزیراطلاعات بننے کا شوق ہے نہ بنوں گا، ریلوے کا وزیر بننے پر بہت خوش ہوں، فواد میرا بھائی وہی وزیر اطلاعات رہے گا، شیخ رشید احمد نے کہا کہ پکنک والی بات مذاق میں کی تھی، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ دنیا ادھر ادھر ہو سکتی ہے لیکن فواد چودھری کے خلاف کسی سازش میں شریک نہیں ہو سکتا، شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب منہ کو تالہ لگا کر رکھوں گا، آپس کی بات کو بھی چلا دیا گیا، شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ شیخ رشید کے لیے وزارت چھوڑنے کو تیار ہوں۔ فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مجھے شیخ رشید احمد کے لیے سیٹ چھوڑ کر خوشی ہو گی ، اس کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے کہ کون بہتر ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…