بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سانحہ 12مئی کا حساب شروع، ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنما پر فرد جرم عائد کر دی گئی، یہ کون ہے ؟بڑی خبر آگئی

datetime 8  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی2007 کے 2 مقدمات میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیاہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی،

عدالت نے 2 مقدمات میں وسیم اختر اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ملزمان کے وکلا نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی منتقلی کی درخواست دے چکے ہیں ان کا موقف تھا کہ درخواست کے فیصلے تک فرد جرم موخر کی جائے، عدالت نے وسیم اختر اور دیگرملزمان کے وکلا کا اعتراض مسترد کردیا۔فرد جرم عائد ہونے پر وسیم اختر اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ سانحہ12مئی کے مقدمات میں عمیرصدیقی گرفتار، وسیم اختر سمیت19ملزمان ضمانت پرجبکہ20ملزمان مفرور ہیں۔ بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کی ازسر نو تحقیقات ہونی چاہیے، سانحہ کے اصل حقائق اور چہرے عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ معصوم لوگ بلاوجہ مقدمات بھگت رہے ہیں، اگر اسی طرح معاملات چلے تو لوگ بدظن ہو جائیں گے، ہم مقدمات سے بھاگنے والے نہیں، سامناکریں گے، جعلی مقدمات کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مئیر نامزد ہونے کے بعد مجھ پر 40مقدمات بنائے گئے، ایک دن میں میرے خلاف 20،20 ایف آئی ار کاٹی گئیں، مئیر نامزد ہونے کے بعد مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کے دور آمریت میں وکلاء تحریک کے دوران غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر سیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…