بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی عوام انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کون شخصیات کو سرچ کرتے ہیں؟عمران خان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،سرچ انجن یاہو انڈیا کی رپورٹ، حیرت انگیزانکشافات

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی ) سرچ انجن یاہو انڈیا نے سال 2018 کی مشہور شخصیات کی سروے رپورٹ جاری کردی جس میں وزیر اعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق یاہو انڈیا نے سال 2018 میں سب سے زیادہ بار سرچ ہونے والی شخصیات کی فہرست جاری کی جس کے مطابق بھارتیوں نے عمران خان کو بھی انٹرنیٹ پر سرچ کیا۔سروے رپورٹ کے مطابق

عمران خان کا نام 25 جولائی کے بعد ہزاروں بار سرچ کیا گیا جس کی وجہ سے ان کا نام فہرست میں شامل ہے جبکہ نامور بالی ووڈ اداکار دبنگ خان وزیراعظم پاکستان سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہیں۔رپورٹ کے مطابق عمران خان فہرست میں 10ویں نمبر پر رہے جبکہ سلمان خان نویں پوزیشن پر آئے۔یاہو کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پہلے، سری دیوی دوسرے، مودی تیسرے، تامل ناڈو کے آنجہانی وزیر اعلی چوتھے، پریا پرکاش پانچویں، راہول گاندھی چھٹے، پریانکا چوپڑا ساتویں، اٹل بہاری واجپائی آٹھویں، سلمان خان نویں اور وزیراعظم عمران خان دسویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔یاد رہے کہ عمران خان نے وزارتِ عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد بھارت کو ساتھ مل کر چلنے اور جارحانہ پالیسی ترک کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے مودی کو پیش کش کی تھی کہ بھارت ایک قدم آگے بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے کرتار پور سرحد کھول کر بھی بھارتیوں کے دل جیتے اور افتتاحی تقریب میں معروف سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بھی شرکت کی۔حکومت پاکستان کیاقدام پر مودی حکومت کو نہ چاہتے ہوئے بھی عمران خان کے فیصلے کی تعریف کرنی پڑ گئی تھی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…