منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

مالی مشکلات بڑھ گئی،پاکستانی حکام کاآئی ایم ایف سے پھررابطہ، نئی درخواست کردی

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی حکام اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر رابطہ ہواجس کے دوران بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں پاکستان کی طرف سے وزیر خزانہ اسد عمر اور سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو کانفرنس کے دوران پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات پر اب تک کیے گئے عملدرآمد کے بارے میں آگاہ کیا۔  پاکستانی حکام نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان قابل قبول شرائط پر آئی ایف کا پروگرام لینا چاہتا ہے اور ملکی معیشت اور ترقی کو نقصان پہنچانے والی کوئی شرط تسلیم نہیں کرسکتے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستانی موقف پر مثبت رد عمل دیا گیا اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 2 ہفتے سے زائد مذاکرات ہوئے تھے، جس کے دوران آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی مالی امداد کے لیے سخت شرائط سامنے آئی تھیں تاہم پاکستان نے آئی ایم ایف کے بعض مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا اس حوالے سے 23 نومبر کو قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کی صرف وہ شرائط مانی جاسکتی ہیں جو ملکی مفاد میں ہوں۔ پاکستانی حکام اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر رابطہ ہواجس کے دوران بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں پاکستان کی طرف سے وزیر خزانہ اسد عمر اور سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…