اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات ، پاکستانی ٹریکٹرز کی افریقہ کو برآمد شروع، پہلی کھیپ روانہ کردی گئی

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت ،ٹیکسٹائل انڈسٹری ،پیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ انجینئرنگ مصنوعات ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں خودکفالت کے حصول کیلئے بھی معاون ثابت ہوتی ہیں،ملک کے موجودہ حالات عارضی ہیں ،چند ماہ تک بہتر ہو جائیں گے ۔

اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملت ٹریکٹر کی افریقہ کو برآمدگی کھیپ کی افتتا حی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ آج پاکستانی پراڈکٹ ایکسپورٹ ہورہی ہے اور ہم افریقہ کی مارکیٹ میں جارہے ہیں اور جب ٹریکٹر ایکسپورٹ ہوں گے توباقی پارٹس بھی ایکسپورٹ ہوں گے تاکہ سمال انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو سکے۔پاکستانی مصنوعات کی برآمد سے آنیوالے دنوں میں ملکی معیشت ترقی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم انجینئرنگ پاکستان میں کریں گے تو کاسٹ آف پراڈکٹ کم ہو گی،ہمارا فوکس یہی ہے کہ پاکستان افریقہ میں ایکسپورٹ کرے۔ٹریکٹرز کے بعد موٹر سائیکل بھی ایکسپورٹ ہوں گے۔مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ جاپان سے کیپیٹل اور سکلز فنڈ کے لیے جارہا ہوں،پاکستان کے یہ حالات عارضی ہیں لیکن چند ماہ تک ملکی حالت بہتر ہوجائے گی،ہمیں تین بڑے سیکٹر انجینئرنگ ،کیمیکل اور آئی ٹی کو توجہ دینا ہے جبکہ کیمیکل انڈسٹری کو آگے لانا ہے۔انہوں نے اس امر کو خوش آئند قر ار دیا کہ ملت ٹریکٹر کی مختلف مصنوعات یورپ، افریکہ، اسٹریلیا، جنوبی ایشیا کو برامد کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر چیئر مین ملت گروپ سکندر مصطفی نے کہا کہ ہماری اعلیٰ معیار کی مصنوعات گلوبل مارکیٹ میں اپنا ایک مقام رکھتی ہیں۔بعد ازاں کمپنی کی جانب سے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹری عبد الرزاق داؤد کو کمپنی کے مختلف یونٹس کا دورا کرا یا گیا۔انہوں نے تیار کئے گئے ملت ٹریکٹرز کے 2 ماڈلز کا بھی معائنہ کیااور کہا کہ ملت کی تیار کی جانیوالی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں نہ صرف قیمتوں بلکہ معیار کے اعتبار سے بھی مقام رکھتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…